Type to search

صحت

 آنکھوں کی روشنی بڑھانے کے لئے اپنائے یہ آسان اقدامات

 آنکھوں کی روشنی

ہیلتھ ڈسک، (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آنکھوں کی روشنی – لگاتار کمپیوٹر اور موبائل پر آنکھیں جمائے رکھنا بھلے ہی آپ کے کام کا حصہ ہوں لیکن یہ آپ کی آنکھوں کے لیے بہت خطرناک ہوتا ہے۔ وہیں موبائل میں گھنٹی گیم کھیلنے کی عادت اور جنک فوڈ سے رشتہ بھی آنکھوں کی روشنی ہی نہیں چراتا بلکہ دیگر آنکھوں سے جوڑے مسائل کی وجہ بن رہا ہے۔

چھوٹی عمرمیں ہی اب بچے موبائل استعمال کرنے لگےہیں۔ یوٹیوب دیکھا کر آپ بھلے ہی اپنے بچوں کو کھانا کھلاتے ہونگے۔ لیکن ایسا کرکے اسکی نظر کمزور کرنے میں بھی آپ کو کثر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ اتنا ہی نہیں رات میں لائٹ بند کرکے موبائل دیکھنا اور بھی خطرناک ہوتا ہے۔

موبائل سے نکلنے والی بلو ریز آنکھوں کے لیے بے حد خطرناک ہوتی ہے۔ آنکھوں میں چبن ، لگاتار پانی بہنا، اچانک اور تیزی سے نظر کمزور ہونا، دھندلا دیکھنا یا آنکھوں پر جالے بننا، اگر آپ کے سامنے آرہے ہیں تو آپ کو احتیاط کرنا ضروری ہے۔ دنیا بھر میں آنکھوں کی روشنی کم ہونے کے مسائل تیزی سے بڑھ رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے 10 اکتوبر کو ورلڈ سائٹ ڈے منایا جاتا ہے۔

آنکھوں کی دیکھ بھال کے لیے اپنائے یہ اقدامات

کمپیوٹر اسکرین پر کام کررہے ہو یا موبائل پر لگے ہوں، آپ کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی آنکھیں ہر دس منٹ پر کچھ آرام دیں ۔  جس سے  آنکھوں کی روشنی خراب ہونے نہیں ہوگی۔ اسکے لیے آنکھوں کو کوئی بار جھپکائیں تاکہ نیچرل ٹیئر آنکھوں میں بنا رہے۔ ساتھ ہی آنکھوں کو کچھ پل کے لیے ضرور بند کریں۔

صحت مند آنکھوں کے لیے کم سے کم 8 گھنٹے کی نیند ضروری ہے۔ یہ آپ کی صحت کے ساتتھ آنکھوں کی روشنی کے لیے بھی ضروری ہے۔

آنکھوں کی ورزش کریں۔ اسکے لیے منہ میں ہوا بھر کر آنکھوں کو جتنا ہوسکے اتنا پھاڑے۔ پھر ہوا ریلیز کرتے ہوئے آنکھیں بھی بند کریں۔ آنکھوں پر تین انگلی رکھ کر آنکھیں بند کریں۔ ایسا کم سے کم دس بار کریں۔

آنکھوں کو صاف پانی میں خوب دھویں۔ اسکے لیے منہ میں ہوا بھر کر آنکھوں میں پانی ڈالیں۔ اس سے آنکھیں کلین ہونگی۔

سال میں دو بار آنکھوں کی جانچ ضرور کراوئیں۔ بلیو ریج سے بچنے کے لیے چشمے کا استعمال کریں۔ تیز دھوپ اور سورج کی نقصاندہ الٹرا وایلیٹ شعاعوں سے آنکھوں کو بچانے کے لیے چشمہ لگائے۔

پیر کے تلوں پر سرسوں کے تیل کی مالش کریں اور صبح ہری گھاس پر ننگے پیر چلیں۔

:گھریلوں طریقے

مٹر کے دانے کے برابر پٹکھری کا پاؤڈر بنا کر اسے توے پر سکیں لیں۔ اب اسے گلاب کے پانی میں ملا لیں۔ رات میں سوتے وقت اسکی ایک بند آنکھوں میں ڈال لیا کریں۔ لگاتار ایسا کرنے سے آپ کا چشمے کا نمبر کم ہونے شروع ہوجائے گا۔

ایک گلاس پانی میں نیمبو کی کچھ قطرے ڈالیں یا آملہ کے پانی ملا کر آنکھیں دھویں۔
روز رات میں ایک گلاس دودھ میں دو بادام، آدھا چمچ بڑی سونف اور چار مسری کے دانوں کا پاؤڈر بنا لیں اور اس میں ملا کر پائیں۔ یہ آنکھوں کی روشنی بڑھائے گا۔

Tags:

You Might also Like