Type to search

وائرل

اداکارہ سنبل توقیر خان کا فوٹو شوٹ وائرل ، پہچان پانا ہوا مشکل

سنبل توقیر

وائرل ڈسک،27 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسٹار پلس کے مقبول شو املی کی اداکارہ سنبل توقیر خان ان دنوں اپنے سیریل میں لیڈ نبھا کر سرخیوں میں ہے۔

کافی کم وقت میں انہوں نے اپنی اداکاری سے ناظرین کے دل میں جگہ بنالی ہے۔ فی الحال وہ اپنے فوٹو شوٹ کی وجہ سے سرخیوں میں بنی ہوئی ہے۔

 

انکا لیٹسٹ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے میں دیر نہیں لگی۔ انہوں نے اپنی نئی تصویر سے فینس کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

بتادیں کہ ٹی وی شو املی اسٹار پلس پر 16 نومبر 2020 کو لانچ ہوا رومانٹک سوشل ڈرامہ شو املی بنگالی سیریز ایشٹی کٹم کا ریمیک ہے۔

شو میں بھلے ہی املی کے کردار میں انکا لک الگ لگتا ہے لیکن ویسے اداکارہ بے حد ہی خوبصورت ہے اور انکی تصویریں دیکھ کر آپ بھی انکے دیوانے ہوجائیں

سنبل توقیر خان کی پیدائش 15 نومبر 2003 کو ہوئی۔ توقیر کے والد کا نام توقیر حسن خان ہے جو ایک ٹی وی سیریلس کے کوریوگرافر ہے۔توقیر کی ایک بڑی بہن ثانیہ توقیر ہے۔

بتادیں کہ توقیر خان بالی ووڈ ایکٹر ایوشمان کھرانا کی سپر ہٹ فلم آرٹیکل 15 میں اہم رول ادا کرچکی ہے۔

توقیر نے چائلڈ آرٹسٹ کے طور کئی ہندی ٹی وی سیریلس میں کام کیا،
جن میں جودھا اکبر ، وارث، اشاروں اشاروں جیسے شوز شامل ہے۔
سنبل توقیر خان سال 2019 میں ہندی شارٹ فلم گھر کی جیوتی میں نظر آئی۔
توقیر نے سال 2011 میں چندرگپتا موریہ سیریل میں کام کیا، اور یہ انکا ڈیبیو شو تھا۔