Type to search

ٹی وی اور فلم

سلمان خان نے شیئر کیا سورج پنچولی کی فلم ہوا سنگھ کا پوسٹر

فلمی ڈسک،4فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈ ٹیوٹر پر سورج پنچولی کی اگلی فلم ہوا سنگھ  کا پہلا پوسٹر شیئر کیا ہے۔ ہوا سنگھ ملک و دنیا کے مشہور باکسر ہوا سنگھ کی بائیوپک ہے اور اس بائیوپک  میں سورج ہوا سنگھ کا کردار نبھا رہے ہیں۔ ہوا سنگھ  کو فادر آف انڈین باکسنگ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

ہوا سنگھ کے سامنے آئے اس پوسٹر میں سورج کا یہ لک بے حد پرکشش کرنے والا ہے۔ پوسٹر میں سورج کا چہرہ دودھ کے گلاس سے ڈھکا ہوا ہے۔ سورج لنگوٹ پہنے ہوئے ہیں اور انکے بغل میں ہی باکسنگ گلبس ہے۔ بالی ووڈ میں پچھلے کئی سالوں میں کئی جانے مانے کھلاڑیوں کی بائیوپک بنائی گئی ہے۔ اور اب اس سلسلہ میں ہوا سنگھ کی کہانی بھی شامل ہوگئی ہے۔ ہوا سنگھ کی یہ بائیوپک اسی سال ریلیز ہوگی۔

سلمان نے ہوا سنگھ میں سورج کے اس لک کو شیئر کرتے ہوئے اپنے انداز میں لکھا ہے، ہوا سے باتیں کرئے گا سنگھ۔ ۔ ۔ سلمان خان نے ہی سورج کو بالی ووڈ میں اپنے ہوم پروڈکشن کی پہلی فلم ہیرو سے لانچ کیا تھا۔ گذشتہ سال کے آخر میں سورج کی فلم اسٹائل شنکر بھی ریلیز ہوئی تھی۔ بالی ووڈ میں یہ سورج کی تیسری فلم ہے۔

ہوا سنگھ بائیوپک کی ہدایتکاری پرکاش نمبیار کررہے ہیں اور اس فلم کو سیم ایس فرنینڈس اور کملیش سنگھ پروڈیوس کررہے ہیں۔ ہوا سنگھ کی اس پہلی جھلک میں سورج پنچولی کا انداز بالکل اگل نظر آرہا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب سورج کسی بائیوپک میں نظر آئیں گے، فلم کا پوسٹر دیکھ کر یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ سورج نے ہوا سنگھ کے کردار کے لیے باڈی بنائی ہے۔ انہوں نے ہوا سنگھ کو پردے پر اتارنے کے لیے جم کر محنت کی ہے۔

سورج کو باکسر بننے کی ٹریننگ ہوا سنگھ کے بیٹے دے رہے ہیں۔ کپتان ہوا سنگھ کی پیدائش 16 ،ڈسمبر 1937 کو ہریانہ میں بھوانی ضلع کے امرواس گاؤں میں ہوئی تھی۔ ہوا سنگھ 19 سال کی عمر میں ہندوستانی فوج میں شامل ہوئے اور وہیں انہوں نے باکسنگ کرنا شروع کردیا ۔ سال 1960 میں انہوں نے اس وقت کے چیمپئین محبت سنگھ کو ہراکر ویسٹرن کمانڈ کا خطاب جیتا تھا۔

Tags:

You Might also Like