Type to search

بزنس

آئیکیا انڈیا نے ممبءی میں کھولا آن لائن اسٹور، 7500 پراڈکٹ ہونگے دستیاب

ممبئی،20اگسٹ(پی ٹی آئی) گھریلو ساز وسامان اور دیگر سامان فروخت کرنے والی سویڈن کی کمپنی آئیکیا نے ممبئی میں اپنا آن لائن اسٹور کھولا ہے۔ کمپنی کے اس اسٹور میں 7500 مصنوعات دستیاب ہونگے۔ کمپنی کے مطابق وہ اگلے تین سال میں 10 کروڑ گراہکوں تک کمپنی پہنچ بنائے گی۔ آئیکیا انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) پیٹر نے کہا ، “بڑھتے ہوئے شہری علاقے اور صارفین کے رویوں میں تبدیلیوں کی وجہ سے ہندوستان کے خوردہ شعبے میں غیر معمولی توسیع دیکھنے میں آئی ہے۔”اس سفر میں ہندوستان کا اہم شریک بننے کے لیے اکیا بھی خود کو بدل رہا ہے۔ ممبئی دنیا بھر کے ان پہلے کچھ بازاروں میں شامل ہے جہاں ہم یہ بدلاؤ کررہے ہیں۔

آن لائن اسٹور 1000 مصنوعات کی قیمت 200 روپے سے بھی کم ہے۔ کمپنی نے کہاکہ ہندوستان میں آف لائن اور آن لائن دونوں پیلٹ فارم پر اسکے مصنوعات کی قیمت میں کوئی فرق نہیں ہے۔ ہندوستان میں اکیا کے 55 سے زائد سپلائر ہے۔ اور اس میں 45000 لوگ سیدھے روزگار کے طور پر جوڑے ہیں۔

Tags: