Type to search

ٹی وی اور فلم

اجے دیوگن کی فلم میں ماں کا کردار نبھائیں گی اہانا ڈھلون

فلمی ڈسک،12فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کا م) بالی ووڈ کے مشہور اداکار اجے دیوگن اسٹارر فلم بھوج:دی پرائیڈ آف انڈیا میں اداکارہ اہانا ڈھلون ماں کے کردار میں نظر آئیں گی- ابھیشک دودھیا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں 1971 میں ہند-پاک جنگ میں ہندوستان کو اسٹریٹجک فائدہ دلانے میں اہم رول نبھانے والی گجرات کے کچ ضلع کے مدھاپار گاؤں کی 300 بہادر خواتین کی کہانی دیکھائی جائیں گی- فلم میں سوناکشی سنہا اور ایمی ورک بھی ہے-

اس پروجیکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اہانا نے کہا، فلم کی اسکرپٹ بے حد شاندار ہے اور ایئرفورس کے افسر کا کردار نبھانا میرے لیے بالکل نیا تجربہ ہے- یہ چیلنج بھرا ہے- میرے ہدایتکار ابھیشک جی اس کو لیکر بالکل بہت واضح تھے- فلم میں 1971 میں خواتین کی آزادی کے بارے میں دیکھایا گیا ہے- اس پروجیکٹ سے جڑ کر کافی فخر محسوس کررہی ہوں- بھوج: دی پرائیڈ آف انڈیا اگسٹ میں ریلیز ہوگی-

Tags:

You Might also Like