Type to search

ٹیکنالوجی

آئی ایف فالکن کے61 4کے اینڈروئیڈ ٹی وی ایچ ڈی آر 10 سپورٹ کے ساتھ لانچ

آئی ایف فالکن کے61

ٹیکنالوجی ڈسک، 11 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی بازار میں اسمارٹ اینڈ رئیڈ کی مانگ مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اب بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ٹی سی ایل نے اپنے سب برانڈ آئی ایف فالکن کے تحت  نئی ٹی وی کے61 4کے کو لانچ کیا ہے۔

آئی ایف فالکن کے61 4کے ٹی وی ماڈلس کو ہندوستان میں ٹی سی ایل کے سب برانڈ کی طرف سے لانچ کردیا گیا ہے۔ یہ ٹی وی 43 انچ، 50 انچ اور 55 انچ کے سائز میں ملے گا۔

 یہ اسمارٹ ٹی وی 4کے اپسکلنگ ، ڈینامک کالر انہانسمنٹ ، مائیکرو ڈیمنگ ، ڈولبی آڈیو جیسے فیچرس موجود ہیں۔ آئی ایف فالکن کے61 ماڈلس فلپ کارٹ پر خرید کے لیے دستیاب ہے اور ان ماڈلس میں سلم ڈیزائن دیا گیا ہے، جو ہوم سیٹ اپ کو کمپلیمنٹ کرتے ہیں۔

 اس ٹی وی کو سب سے پہلے اکتوبر مہینے میں فلپ کارٹ پر بگ بلین ڈے اور بگ دیوالی سیل سے پہلے پیش کیا گیا تھا اور اب اسے ہندوستان میں لانچ کردیا گیا ہے۔

آئی ایف فالکن کے61 کی قیمت

کمپنی کی پریس ریلیز کے مطابق 43 انچ ماڈل کی قیمت ہے۔ اسکے بعد ٹی وی کے 50 انچ ماڈل کی قیمت 30499 روپے اور 55 انچ ماڈل کی قیمت 36499 روپے ہے۔ آئی ایف فالکن کے61 4کے اسمارٹ ٹی وی کی قیمت 24999 روپے سے شروع ہوتی ہے۔ آئی ایف فالکن کے61 خرید کے لیے فلپ کارٹ پر دستیاب ہوگا اور وہاں ٹی وی کا 43 انچ ماڈل 26999 روپے کی قیمت میں لسٹ ہے۔

آئی ایف فالکن کے61 کے اسپیسیفیکیشن

آئی ایف فالکن کے61 ٹی وی تین اسکرین سائز میں آتے ہیں۔

ٹی وی 43 انچ، 50 انچ، اور 55 انچ

ٹی وی 4کے ۔ 2160-3840 پکسل ڈسپلے

یہ ٹی وی اینڈروئیڈ 9 پائی پر چلتا ہے

اس میں کواڈ کور پروسیسر کے ساتھ 2 جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل اسٹوریج دیئے گئےہیں۔

اپسکلنگ کو سپورٹ کرتا ہے جسکا مطلب آپ ٹی وی پر نان۔نیٹو 4کے کنٹینٹ پلے کرسکتے ہیں۔

ٹی وی چار ڈائریکش (ڈائمینشن) پر آپ کو پکچر کوالٹی مہیا کرئے گا۔

جن میں کلیارٹی، کلر کمپنسیشن اور فریکونسی کمپنسیشن

آئی ایف فالکن کی اس سمارٹ ٹی وی سے لائیٹ اور اے سی جیسے اسمارٹ ڈیوائز کو بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

ٹی وی کا آڈیو 12 واٹ کے دو اسپیکر

جس میں کل ملا کر 24 واٹ آوٹ پٹ

ڈوبلی سپورٹ

ٹی وی میں 5000 سے بھی زیادہ ایپس کا گوگل سپورٹ

اس میں یوٹیوب، ایمیزون پرائم ویڈیو، جیسے ایپ شامل