Type to search

بزنس

آئی سی آئی سی آئی بینک نے جمع رقم نکالنے پر 100 سے 125 روپے کی فیس لگائی

بزنس ڈسک،15 ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) نجی شعبے کے آئی سی آئی سی آئی بینک نے اپنے گراہکوں کو زور کا جھٹکا دیا ہے۔ بینک کے ’زیرو بیلنس’ کھاتہ داروں کو 16 اکتوبر سے برانچ سے ہر کیش نکالنے کے لیے 100 روپے سے 125 روپے کا تک فیس دینی ہوگی۔ اگر گراہک بینک کی شاخ میں مشین کے ذریعہ پیسے جمع کرتے ہیں تو اس کے لیے بھی انہیں فیس ادا کرنا ہوگا۔ آئی سی آئی سی آئی بینک نے جمعہ کی رات اکاؤنٹ ہولڈرس کو جاری ایک نوٹس میں کہا، ہم اپنے گراہکوں کو بینکنگ ٹرانزیکشن ڈیجیٹل موڈ میں کرنے کے لیے ترغیب دیتے ہیں۔ جس سے ڈیجیٹل انڈیا انیشیٹو کو بڑھاوا ملے۔

این ای ایف ٹی، آر ٹی جی ایس ، یو پی آئی پر فیس ختم
بتادیں کہ بینک میں موبئل بینکنگ یا انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعہ ہونےوالے این ای ٹی ایف، آر ٹی جی ایس اور یو پی آئی ٹرانزیکشن پر لگنےوالے تمام طرح کے فیس کو ختم کردیا ہے۔

این ای ایف ٹی اور آر ٹی جی ایس پر بھی بھاری فیس
آئی سی آئی سی آئی بینک کی شاخوں سے 10000 روپے سے لیکر 10 لاکھ تک کے این ای ایف ٹی ٹرانزیکشن پر 2.25 روپے سے لیکر 24.75 روپے (جی ایس ٹی اضافی) کا چارج دینا پڑتا ہے۔ وہیں شاخوں سے دو لاکھ روپے سے لیکر 10 لاکھ روپے تک کیے جانے والے آر ٹی جی ایس ٹرانزیکشن کے لیے 20 لاکھ روپے سے لیکر 45 روپے ( جی ایس ٹی اضافی) کا چارج دینا پڑتا ہے۔

اکاؤنٹ بند کرنےکی صلاح
بینک نے اپنے ’زیرو بینلنس‘ اکاؤنٹ ہولڈرس سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹ کو یا تو کسی دیگر بچت اکاؤنٹ میں بدل لیں یا اکاؤنٹ بند کردیں۔

Tags: