Type to search

اسپورٹس

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے صحیح وقت کا انتظار کریں آئی سی سی : وسیم اکرم

wasim-akram

اسپورٹس ڈسک،5جون(بھاشا) پاکستان کے عظیم تیز گیند باز وسیم اکرم ناظرین کے بنا ٹی 20 ورلڈ کپ کے حق میں نہیں ہے اور انکا ماننا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد آئی سی سی کو اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے صحیح وقت کا انتظار کرنا چاہیئے، ایسی قیاس ہیں کہ کورونا وبا کی وجہ سے جاری پابندیوں کی وجہ سے آسٹریلیا میں اکتوبر – نومبر میں ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی کیا جاسکتا ہے-

اکرم نے کہا، نجی طور پر مجھے یہ صحیح نہیں لگتا- ناظرین کے بنا ورلڈ کپ کیسے ہوسکتا ہے – انہوں نے کہا، ورلڈ کپ کا مطلب ہے کھچا کچ بھرے اسٹیڈیم، دنیا بھر سے ناظرین اپنی ٹیموں کی حمایت کے لیے آتے ہیں، یہ سب ماحول کی بات ہے اور ناظرین کو بنا کیا ماحول بنے گا- بین الاقوامی کرکٹ کونسل ٹی 20 ورلڈ کپ کو لیکر 10 جون کو فیصلہ لے گی-

اکرم نے کہا ، میرا ماننا ہے کہ آئی سی سی کو صحیح وقت کا انتظار کرنا چاہیئے- ایک بار اس وبا پر قابو آجائے اور سفر کی پابندیاں ہٹ جائے تو ورلڈ کپ اچھے سے ہوگا- گیند پر تھوک کے استعمال پر روک کے مسئلہ کو لیکر انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کو اسکا فوری حل نکالنا ہوگا-