Type to search

اسپورٹس

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: کوہلی دوسرے مقام پر برقرار، اسمتھ ٹاپ پر قائم

دبئی،16ستمبر(بھاشا) ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی پیر کو جاری آئی سی سی ٹیسٹ بلے بازوں کی تازہ رینکنگ میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کے بعد دوسرے نمبر پر برقرار ہے۔ کوہلی کے نام 903 ریٹنگ پوائنٹس ہے جبکہ اسمتھ ان سے 34 پوائنٹ آگے 937 پوائن کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان اسمتھ کے علاوہ ٹیم کے انکے ساتھی تیز گیند باز پیٹ کمنس بھی آئی سی سی ٹیسٹ گیند بازی رینکنگ میں ٹاپ پر قائم ہے۔

اسمتھ اور کمنس کے شاندار مظاہرے کے دم پر آسٹریلیا ایشز خطاب کو اپنے پاس برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔ انگلینڈ نے اتوار کو پانچواں اور آخری مقابلہ جیت کر سیریز 2-2 سے برابر کی لیکن ٹرافی کو آسٹریلیا کے پاس جانے سے نہیں روک سکی۔ اس میچ میں اسمتھ نے 80 اور 23 رن کی انگیز کھیلی جس سے وہ اپنے 937 ریٹنگ پوائنٹ کو برابر رکھنے میں کامیاب رہے۔

ایشز سیریز کے شروع ہونے سے پہلے ان کے نام 857 ریٹنگ پوائنٹ تھے جس سے وہ چوتھے مقام پر تھے۔ انہوں نے سیریز کے چار میچوں میں 774 رن بنائے۔ کمنس بھی دوسرے مقام پر قابض ساوتھ افریقہ کے پیسر کاگیسو رابڈا پر 57کی پوائنٹ کی بڑی برتری قائم کیے ہیں۔ وہ ایشیز سیریز میں 29 وکٹ کے ساتھ سب سے کامیاب گیند باز رہے۔
ہندوستان کے جسپریت بمرا رینکنگ میں تیسرے مقام پر ہے۔

Tags:

You Might also Like