Type to search

اسپورٹس

آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈ کپ 2021 کا شیڈول جاری کیا

ٹی20 ورلڈ کپ 2021

دس نومبر کو پہلا سیمی فائنل ابوظہبی میں کھیلا جائے گا-
فائنل میچ 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔


اسپورٹس ڈسک، 18 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی20 ورلڈ کپ 2021 کے شیڈول کا اعلان آئی سی سی نے کردیا ہے- بتادیں کہ اس بار ٹی20 ورلڈ کپ یو اے ای میں کھیلا جائے گا-

آئی سی سی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا میچ 17 اکتوبر کو عمان اور پاپوا نیو گنی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ وہیں اسی دن دوسرا میچ بنگلہ دیش اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان ہوگا۔

پہلے اسکا انعقاد ہندوستان میں ہی ہونا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے اسے یو اے ای میں منتقل کردیا گیا ہے-

ٹورنامنٹ کا انعقاد 17 اکتوبر سے ہوگا اور اسکا فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا- بتادیں کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیم ایک ہی گروپ میں ہے-

اکتوبر 24 کو دبئی میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلہ کھیلا جائے گا-

ہندوستان اپنے دوسرے مقابلے میں 31 اکتوبر کو دبئی میں نیوزی لینڈ سے کھیلے گا۔ اس کے بعد ٹیم کو 3 نومبر کو ابوظہبی میں افغانستان کے خلاف کھیلنا ہے۔

 

 

یو اے ای میں ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ عمان ، ابوظہبی ، دبئی اور شارجہ میں ہونگے-
اٹھ 8 ملکوں کے کوالیفائنگ میچ 23 ستمبر سے ہی شروع ہوجائیں گے- کوالیفائنگ راؤنڈ والے میچ میں سری لنکا اور آئرلینڈ کی ٹیم شرکت کرنے والی ہے-

بتادیں کہ اس بار سپر 12 ٹیموں کو 2 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے- سپر 12 کے مقابلوں سے پہلے کوالیفائنگ مقابلے کھیلے جائیں گے-

ٹورنامنٹ کی شروعات 17 اکتوبر کو عمان اور پاپوانیوگنی کے درمیان راؤنڈ 1 گروپ بی کے مقابلے سے ہوگا-
ٹورنامنٹ کا دوسر دور سپر 12 مرحلہ – 23 اکتوبر کو ابوظہبی میں شروع ہوگا- جس میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان گروپ 1 مقابلہ ہوگا-

ٹورنامنٹ کے پہلے دور میں اٹھ کوالیفائنگ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ان میں سے چار ٹیمیں سپر 12 میں داخل ہوں گی۔
شروعاتی اٹھ ٹیموں میں بنگلہ دیش ، سری لنکا ، آئرلینڈ ، ہالینڈ ، اسکاٹ لینڈ ، نمیبیا ، عمان اور پاپوا نیو گنی ہیں۔

 

گروپ 2 کی شروعات 24 اکتوبر کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان زبردست میچ سے ہوگا۔ پاکستان پھر 26 اکتوبر کو شارجہ میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرے گا۔

دس نومبر کو پہلا سیمی فائنل ابوظہبی میں ہوگا۔ 11 نومبر کو دوسرا سیمی فائنل دبئی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں سیمی فائنل میں ریزرو ڈے رکھے گئے ہیں۔

وہیں 14 نومبر کو دبئی میں فائنل کھیلا جائے گا- فائنل کے لیے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے-
گروپ 1 میں – آسٹریلیا ، انگلینڈ ، جنوبی افریقہ ، ویسٹ انڈیز اور فاتح گروپ اے ، رنر اپ گروپ بی۔
گروپ 2 میں – ہندوستان ، پاکستان ، نیوزی لینڈ ، افغانستان ، فاتح گروپ بی ، رنر اپ گروپ اے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں ہندوستان کے مقابلے
اکتوبر 24 کو بمقابلہ پاکستان
اکتوبر 31 کو بمقابلہ نیوزی لینڈ
نومبر 3 بمقابلہ افغانستان
نومبر 5 بمقابلہ بی1۔
نومبر 8 بمقابلہ اے2۔

Tags:

You Might also Like