Type to search

اسپورٹس

آئی سی سی، سی جی ایف نے کامن ویلتھ گیمز 2022 کے لئے ویمن کرکٹ کوالیفیکیشن عمل جاری کیا

میزبان انگلینڈ کے ساتھ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی رینکینگ میں ٹاپ چھ مقامات پر قابض ویمن ٹیمیں دولت مشترکہ کھیلوں 2022 میں ٹی 20 مقابلوں کے لیے سیدھے کوالیفائی کریں گی-


اسپورٹس ڈسک،18 نومبر(بھاشا) انگلینڈ کے ساتھ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی رینکنگ میں ٹاپ چھ مقام پر قابض ویمن ٹیمیں 2022 دولت مشترکہ کھیلوں میں ٹی 20 کرکٹ مقابلوں کے سیدھے کوالیفائی کریں گی- انگلینڈ کے برمنگھم میں 28 جولائی سے آٹھ اگسٹ تک منعقد ہونے والے ان کھیلوں میں پہلی بار ویمن کرکٹ کو شامل کیا جارہا ہے- چار سال میں ہونے والے ان کھیلوں کے لیے آئی سی سی اور کامن ویلتھ گیمس فیڈریشن (سی جی ایف) نے چہارشنبہ کو کوالیفیکیشن عمل کی معلومات دی-
آئی سی سی سے جاری بیان کے مطابق، میزبان انگلینڈ کے علاوہ اگلے سال ایک اپریل تک آئی سی سی ویمن ٹی20 بین الاقوامی رینکینگ میں ٹاپ کی چھ دیگر ٹیمیں بھی سیدھے ایجبسٹن میں ہونے والے آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کریں گی- یہ صرف دوسری بار ہوگا جب دولت مشترکہ کھیلوں میں کرکٹ کو شامل کیا جارہا ہے-
اس سے پہلے 1998 میں کوالالمپور میں منعقدہ ان کھیلوں میں مرد کرکٹ کو شامل کیا گیا تھا- ہندوستانی ٹیم آئی سی سی کی موجودہ رینکینگ میں انگلینڈ کے بعد تیسرے مقام پر ہے- ٹورنامنٹ کی آٹھویں ٹیم کا فیصلہ دولت مشترکہ کھیلوں کے کوالیفائر سے طے ہوگا- اسکے فاتح کا فیصلہ حالانکہ 31 جنوری 2022 تک ہوجانا چاہیئے- اسکے فارمیٹ اور تفصیلات سے متعلق اطلاع بعد میں دی جائے گی-