Type to search

اسپورٹس

آئی سی سی بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ پر فیصلہ 10 جون تک ملتوی کیا

اسپورٹس ڈسک،29مئی (بھاشا) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بورڈ نے آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سمیت اپنے ایجنڈے میں شامل سبھی معاملوں پر فیصلے کو 10 جون تک ٹال دیا۔ جمعرات کو آئی سی سی بورڈ کی ٹیلی کانفرنسنگ کے ذریعہ اہم میٹنگ ہوئی۔ جس میں ان سبھی امور پر 10جون کو فیصلہ کرنے کی بات کہی گئی۔

ورلڈ کپ کا انعقاد 18اکتوبر سے 15نومبر کے درمیان بیچ ہونا تھا۔ لیکن کوویڈ 19 وبا کی وجہ سے اسے ملتوی کیے جانے اور اسے ونڈو کا استعمال فی الحال ملتوی انڈین پریمیئر لیک کے انعقاد کے لیے کیے جانے کی قیاس لگائی جارہی ہیں۔

آئی سی سی نے بورڈ کی ٹیلی کانفرنسنگ کے بعد کہا، بورڈ آئی سی سی انتظامیہ سے درخواست کرتا ہے کہ وہ کوویڈ 19 وبا کی وجہ سے لگاتار بدل رہی صحت عامہ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مختلف ہنگامی اختیارات کو لیکر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت جاری رکھے۔