Type to search

اسپورٹس

میں نے 3 بار خودکشی کرنے کے بارے میں سوچا تھا ، محمد سمیع

اسپورٹس ڈسک،3مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم کے تیز گیند باز محمد سمیع نے کہا کہ جب وہ 2015 ورلڈ کپ کے بعد چوٹ سے واپسی کررہے تھے تب انہوں نے 3بار خودکشی کرنے کے بارے میں سوچا تھا۔ محمد سمیع نے انسٹاگرام پر روہت شرما کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ 2015 ورلڈ کپ کے بعد اپنی چوٹ سے واپسی کرتے ہوئے اور نجی زندگی کی پریشانیوں کے درمیان انہیں اپنی حراستی برقرار رکھنے کے لیے کافی جدوجہد کرنا پڑا تھا۔

سمیع نے کہا میں 2015 ورلڈ کپ میں زخمی ہوگیا تھا، اسکے بعد مجھے 18 مہینے لگے ٹیم میں واپسی کرنے میں اور وہ میری زندگی کا سب سے مشکل دور تھا۔ انہوں نے کہا، آپ جانتے ہیں کہ رہیب کتنا مشکل ہوتا ہے اور اسکے بعد خاندانی مشکلات۔ یہ سب چل رہا تھا اور اسی درمیان آئی پی ایل سے 12-10 دن پہلے میرا حادثہ ہو گیا تھا۔ میڈیا میں کافی کچھ چل رہا تھا میرے نجی مسئلہ کو لیکر بھی۔ سمیع نے اپنی واپسی کے پچھے خاندان کی طرف سے ملے حمایت کو وجہ بتایا ہے۔

انہوں نے کہا، مجھے لگتا ہے کہ اگر مجھے میرے خاندان کا ساتھ نہیں ملتا تو میں کرکٹ چھوڑ دیتا۔ میں نے 3بار خودکشی کرنے کے بارے میں سوچا تھا۔ میرے خاندان میں سے کسی کو میرے پر نظر رکھنے کے لیے میرے پاس بیٹھنا ہوتا تھا۔ میرا گھر 24ویں منزل پر تھا اور انہیں لگتا تھا کہ میں کہی اپارٹمنٹ سے کھود نہ جاؤ۔

Tags:

You Might also Like