Type to search

اسپورٹس

میں نے ریٹائرمنٹ کو کوئی اعلان نہیں کیا:کرس گیل

پورٹ آف ا سپین، 15 اگست (ایجنسی) ویسٹ انڈیز کے زبردست بلے باز کرس گیل نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب بھی ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں کوئی اعلان نہیں کیا ہے ۔ اور یہ افواہ کی طرح پھیل گئی-

گیل نے کہا، “میں نے ابھی تک ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا ہے.” یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ اب بھی ویسٹ انڈیز ٹیم کا حصہ ہیں، انہوں نے کہا کہ ہاں میں فی الحال ٹیم کا حصہ ہوں جب تک مجھے کسی طرح کا نوٹس نہیں مل جاتا۔ اور تب تک میں کھیلتا رہوں گا-

Tags:

You Might also Like