Type to search

ٹی وی اور فلم

نیہا ککڑ کا بڑا بیان ، کہا – میں نمبر ون ہوں اس لیے لوگ مجھ سے جلتے ہیں

neha-kakkar

فلمی ڈسک،17مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی مشہور سنگر نیہا ککڑ ہمیشہ سرخیوں میں بنی رہتی ہے- انکے گانے ناظرین کو جھومنے پر مجبور کردیتے ہیں- حال ہی میں انکا نیا گانا ریلیز ہوا تھا- اس گانے کو نیہا ککڑ نے اپنے بھائی ٹونی ککڑ کے ساتھ مل کر گایا تھا- بھیگی بھیگی گانے نے ریلیز ہوتے ہی دھمال مچا دیا تھا- پروفیشن سے الگ نیہا کو کئی بار تنقیدوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے- انہوں نے ایک انٹرویو میں ان سب باتوں پر کھول کی بات چیت کی ہے، انکی ان باتوں پر فینس بھی ردعمل دے رہے ہیں-

نیہا ککڑ نے اس دوران کہا کہ مجھے بھی برا لگتا ہے، لیکن برا محسوس کرنے کے بعد میں اسے پچھے چھور دیتی ہوں، مجھے لگتاہے کہ یہ لوگ جو میرے بارے میں لکھ رہے ہیں، وہ اور کوئی نہیں، بلکہ جلنے والے لوگ ہے- انہیں لگتا ہے کہ نیہا یہاں کیوں ہے؟ جو نمبر ون سنگر ہے اسکے بارے میں لکھیں گے لوگ، میں سمجھتی ہوں کہ میں نمبر ون اس لیے لوگ میرے بارے میں باتیں کرتے ہیں اور جلتے ہیں- انکا ماننا ہے کہ وہ نفرت کرنے والوں سے نہیں ڈرتی ہے، کیونکہ انکی تعداد بہت کم ہوتی ہے، جبکہ پیار کرنے والوں کی تعداد ذیادہ ہوتی ہے-

Tags:

You Might also Like