Type to search

ٹی وی اور فلم

عالیہ ایف نے نیپٹوزم پر توڑی خاموشی، پوری طرح سے نہیں ہوں نیپو

عالیہ ایف مالدیپ

فلمی ڈسک، 26 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ پوجا بیدی کی بیٹی عالیہ فرنیچر والا نے اپنے کیریئر کی شروعات سیف علی خان کے ساتھ فلم جوانی دیوانی سے کی تھی- اس فلم میں عالیہ نے سیف علی خان کی بیٹی کا کردار نبھایا تھا-

 

 

 

نتین ککڑ کی ہدایت میں بنی فلم جوانی دیوانی میں عالیہ ایف کی ایکٹینگ کی خوب تعریف ہوئی، گذشتہ دنوں جب ایک انٹرویو کے دوران جب اداکارہ پرینکا چوپڑا سے پوچھا گیا تھا کہ آپ کو کیا لگتا ہے کہ بالی ووڈ کا اگلا سپر اسٹار کون ہوگا؟ تو پرینکا نے عالیہ فرینچر والا کا نام لیا تھا-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ALAYA F (@alayaf)

 

 

 

حال ہی میں عالیہ ایف نے ایک انٹرویو دیا، جس میں اداکارہ نے نیپٹوزم (اقربا پروری) کو لیکر بات کی-

انڈین ایکسپریس کو دیئے انٹرویو میں عالیہ نے بتایا کہ وہ پوری طرح سے نیپو بیبی نہیں ہے- اداکارہ نے کہا، میں خود کو پوری طرح سے نیپو بے بی نہیں سمجھتی- کیونکہ آپ کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اس میں مختلف سطحیں ہیں-

 

میری والدہ انڈسٹری سے تنگ آچکی تھی، میرے پیدا ہونے سے پہلے ہی انہوں نے ایکٹینگ چھوڑ دی تھی- میں انڈسٹری کی پارٹیوں میں پرورش نہیں پائی- یہ کبھی بھی میری زندگی نہیں رہی- تو مجھے کبھی کبھی بہت ذیادہ مایوسی ہوتی ہے کہ یہاں پر نیپٹوزم کا لیبل الگ الگ ہے-

 

 

 

 

 

 

عالیہ فرنیچروالا نے یہ بھی قبول کیا کہ مراعات یافتہ ہے- انہوں نے کہا، لیکن دن کے آخر میں ، میں مراعت یافتہ ہوں اور یہ کسی اور کے سفر کا آدھا حصہ ہے-

 

لیکن اسکی وجہ سے مجھے کام ملتا ہے لیکن یہ حقیقت میں مجھے فلموں کی ضمانت نہیں دیتا ہے- لیکن وہاں تک پہنچنا سب سے مشکل کام ہے-

 

عالیہ فرنیچروالا کے اس بیان کے سامنے آنے کے بعد لوگ اداکارہ کی خوب تعریف کررہے ہیں-

 

عالیہ کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو عالیہ آخری بار کارتیک آرین کے ساتھ فلم فریڈی میں نظر آئے تھے- او ٹی ٹی پر ریلیز ہوئی یہ فلم ناظرین کو بہت پسند آئی تھی-

 

 

اسکے علاوہ عالیہ آل موسٹ پیار وتھ ڈی جے میں بھی نظر آئی تھی- اب جلد ہی پوجا بیدی کی بیٹی زی5 کی ہارر تھریلر فلم یو ٹرن میں نظر آئیں گی-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ALAYA F (@alayaf)

 

 

 

بتادیں کہ عالیہ ایف 28 نومبر 1997 کو ممبئی میں پیدا ہوئی۔ اداکارہ پوجا بیدی اور بزنس مین فرحان ابراہیم فرنیچر والا کی بیٹی ہے۔ انکا ایک چھوٹا بھائی عمر فرنیچر والا ہے۔