Type to search

آٹو موبائل

ہندائی کونا الیکٹرک ایس یو وی کل ہندوستان میں ہوگی لانچ

 ایک چارج پر چلے گی 452 کلومیٹر
آٹو ٹیک ڈسک/8جولائی(اردوپوسٹ) ہنڈائی ہندوستان میں پہلی الیکٹرک کار کونا لارہی ہے۔ یہ الیکٹرک ایس یو وی 9 جون کو یعنی کل ملک میں لانچ ہوگی۔ لانچنگ سے پہلے کمپنی ہنڈائی کونا کے کچھ ڈیٹیل شیئر کیے ہیں۔ کمپنی نے بتایا کہ یہ الیکٹرک ایس یو وی ایک بار فل چارج کرنے پر 452 کلومیٹر کی دوری طے کرے گی۔ یہ رینج (اے آر اے آئی) اٹوموٹیو ریسرچ اسوسی ایشن آف انڈیا سے تصدیق ہے۔ ابھی آنے والی الیکٹرک گاڑیوں کے لہذا سے 452 کی رینج کافی اچھی ہے۔
الیکٹرک ہنڈائی دو ورژن میں آتی ہے جن میں 39.2 کے ڈبلیو ایچ اور 64 کے ڈبلیو ایچ بیٹری پیک شامل ہے۔ موٹر 131 بی ایچ پی کا پاور اور 395 این ایم پیک ٹراک جنریٹ کرتا ہے۔
موبائل کی طرح چارج ہوگی الیکٹرک کار:
ہنڈائی کونا کار میں فاسٹ چارجینگ آپشن بھی ملے گا۔ کمپنی نے آفیشل سائٹ پر اسکی معلومات دی ہے۔ ہنڈائی کادعوی ہے کہ کونا الیکٹرک کو موبائل کی طرح تیزی سے چارج کیا جاسکے گا۔
قیمت:
ہنڈائی کونا الیکٹرک کی قیمت 20 سے 25 لاکھ روپے کے درمیان ہوسکتی ہے۔

Tags: