Type to search

آٹو موبائل

ہنڈائی نے کم کی الیکٹرک کار کی قیمت

نئی دہلی/3اگسٹ(ایجنسی) حال ہی میں ہندوستان میں ہنڈائی کی مقبول الیکٹرک ایس یو وی کونا کی قیمت میں بڑی کٹوتی کی گئی ہے- ہنڈائی نے کٹوتی حکومت کی طرف سے الیکٹرک وہیکلس پر لگانے والی جی ایس ٹی کی شرح کو کم کرکے 5 فیصدی کرنے کو دیکھتے ہوئے کی ہے- اب ہندوستان کی پہلی مکمل الیکٹرک ایس یو وی کونا کی قیمت 23،71،885 روپے ہے۔ نئی قیمت یکم اگست سے لاگو ہوچکی ہے- آپ کو بتادیں کہ کمپنی نے اسے 25.30 لاکھ روپے میں پیش کیا تھا۔

آپکو بتادیں کہ 100 فیصدی الیکٹرک گاڑی ہے- یہ کار یوں تو ورژن یعنی 39.2 کے ڈبلیو ایچ اور 64 کے ڈبلیو ایچ بیٹری پیک میں ہے- لیکن ہندوستان میں اسکا ایک ہی ورژن یعنی 39.2کے ڈبلیو ایچ بیٹری پیک میں مہیا ہے- اس ایس یو وی کو ایک بار فل چارج کرنے پر یہ 452 کلومیٹر تک سفر طے کرسکتی ہے- کونا فی الحال ملک کے 11 شہروں میں 15 ڈیلرشپ میں دستیاب ہے۔

Tags: