Type to search

آٹو موبائل

ہنڈائی نے ہندوستان میں لانچ کیا آئی 20 ایکٹو کا 2019 ماڈل،قیمت 7.74 لاکھ

آٹو ڈسک،2 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام)  ہنڈائی موٹر انڈیا نے خاموشی سے آئی 20 ایکٹو کو 2019 ماڈل کے لیے اپ ڈیٹ کیا ہے اور 7.74 لاکھ دہلی ایکس شوروم قیمت پر ملک بھر میں یہ کار دستیاب کرائی گئی ہے۔ 2019 ہنڈائی آئی 20 ایکٹو کمپنی کی ویب سائٹ پر لسٹ کردی گئی ہے جو تین ویرینٹ ، ایس، ایس ایکس، اور ایس ایکس ڈوئل میں دستیاب ہے۔اور پیٹرول اور ڈیزل انجن کے ساتھ لانچ کی گئی ہے۔ اس سے پہلے والے ماڈل کے مقابلے نیا ماڈل تقریبا 2000 روپے مہنگا ہے کیونکہ کمپنی نے کار کو نئے سیفٹی فیچرس سے لیس کیا ہے جو ہندوستان میں ضروری کیے جاچکے ہیں۔ ان سیفٹی فیچرس میں ریورس پارکنگ سینسر، رویورس کیمرہ، اسپیڈ الرٹ سسٹم، ڈرائیور پیسنجر سیٹ بیلٹ ریمائنڈر اور کئی فیچرس شامل ہے۔

ہنڈائی انڈیا نے نئی آئی 20 ایکٹو میں بالکل نئی فرنٹ گرل دوبارہ ڈیزائن کیے ہوئے بمپر لگائے ہیں اور کار کے پچھلے حصے میں ٹیل لائٹ بھی بالکل نئے لگائے گئے ہیں۔ کار پر دلکش دیکھنے والا بلیو اور وائٹ ڈوئل ٹون پینٹ کیا گیا ہے اور فرنٹ کے ساتھ پچھلے بمپر پر سلور فنیش دیا گیا ہے۔

کار میں 1.4 لیٹر کا یو 2 ڈیزل انجن لگایا گیاہے جو 89 بی ایچ پی پاور جنریٹ کرنے والا ہے۔

Tags:

You Might also Like