Type to search

آٹو موبائل

ہنڈائی گرینڈ آئی 10 نیوس کا پاور فل ماڈل لانچ

آٹو ڈسک،26فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہنڈائی نے ہندوستانی بازار میں گرینڈ آئی 10 نیوس کا پاورفل ورژن لانچ کیا ہے۔ اس میں بی ایس 6 کمپلائنٹ 1.0لیٹر ٹربو جی ڈی آئی انجن دیا گیا ہے۔ ٹربو انجن والی ہنڈائی گرینڈ آئی 10 نیوس دو ویرینٹ اسپورٹس اور اسپورٹس ڈوئل ٹون میں دستیاب ہے۔ انکی قیمت 7.68 لاکھ اور 7.73 لاکھ روپے ہے۔

ہنڈائی گرینڈ آئی 10 نیوس میں دیا گیا ٹربو چارجڈ پیٹرول انجن 998سی سی کا ہے۔یہ 6000 آرپی ایم پر 99بی ایچ پی کا پاور اور 1500 سے 4000 آرپی ایم کے درمیان 172 این ایم ٹرک جنریٹ کرتا ہے۔ یہ انجن کار کو ابھی تک کی سب سے پاور فل گرینڈ آئی 10 بناتا ہے۔ اس انجن کے ساتھ 5 اسپیڈ مینوئل گیئرباکس  اسٹانڈرڈ دیا گیا ہے۔

کار کے لک میں کوئی بدلاؤ نہیں کیا گیا ہے۔ اسکی فرنٹ گرل پر صرف ٹربو کی بیجنگ دی گئی ہے۔ جو پاور فل ورژن کی پہچان کو الگ کرتی ہے۔ حالانکہ ہنڈائی اسے ڈیوئل ٹون کلرس میں پیش کرئے گی۔ جن میں بلیک روف کے ساتھ فیری ریڈ اور بلیک روف کے ساتھ پولار وائٹ شامل ہے۔ اسکے علاوہ کار سنگل ٹون کلرس ۔ ایکوا ٹل اور پولار وائٹ میں بھی دستیاب ہوگی۔

Tags:

You Might also Like