زوماٹو ڈیلیوری بوائے محمد اخیل احمد، سائیکل پر کرتے تھے ڈیلیوری، گفٹ میں ملی بائیک
زوماٹو ڈیلیوری بوائے اخیل احمد سائیکل پر 20 منٹ میں 9 کلومیٹر کا سفر طے کیا
محمد اخیل احمد تھرڈ ایئر انجینرئنگ کے طالب علم ہے-
دس گھنٹوں کے اندر 60 ہزار روپے جمع ہوئے
زوماٹو پر آرڈر بک کرنے والے رابن مکیش کی مدد سے احمد کو ملی ٹی وی ایکس ایکسل بائیک
حیدرآباد، 22 جون (ذرائع) تلنگانہ میں لاک ڈاؤن کے دوران زوماٹو اور سوگی کے فوڈ ڈیلیوری بوائے آرڈر کرنے والے کسٹمر کے گھر تک ڈیلیوری کررہے تھے- لاک ڈاؤن اور کرفیو میں کئی لوگوں کی نوکری گئی، تو کئی بے روزگار ہوئے، لیکن جس کے اندر پیسے کمانے کا جذبہ ہو، وہ تمام مجبوریوں کے بعد بھی ہمت نہیں ہارتے- ایسا ہی ایک جذبہ زوماٹو کے ڈیلیوری بوائے محمد اخیل احمد کے پاس دیکھا جو سائیکل سے فوڈ ڈیلیور کرتے ہیں-
لاک ڈاؤن میں گھر میں بیٹھے لوگ جسے ہوٹل کے کھانے کی عادت ہو، موبائل ایپ سے کھانا آرڈر کرتے ہیں کچھ ہی دیر میں ڈیلیوری بوائے اس سامان کی ڈیلیوری کرنے آجاتے ہیں-
کورونا پابندیوں کی سخت پابندیوں کے درمیان ڈیلیوری بوائے کن مشکلات میں اپنی نوکری کرتا ہے، یہ کچھ ہی لوگ سمجھ پاتے ہیں- ایسے میں وہ لوگ اس ڈیلیوری بوائے کی مدد بھی کرتے ہیں-
ایسا ہی ایک معاملہ سامنے آیا ہے حیدرآباد کے کنگ کوٹھی میں- 14 جون کی رات قریب 10.30 بجے ، حیدرآباد کے کنگ کوٹھی علاقے میں رہنے والے رابن مکیش نے زوماٹو پر ایک آرڈر کیا، جسے ڈیلیوری کرنے زوماٹو کے ڈیلیوری بوائے محمد اخیل احمد نے 9 کلو میٹر سائیکل چلا کر کھانا پہچنانے پہچنے-