Type to search

تعلیم اور ملازمت

معروف صحافی جناب نسیم عارفی کا سانحہ ارتحال

نسیم عارفی

حیدرآباد، 19 اگسٹ (اردو پوسٹ) یہ خبر بڑے افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ اردو صحافتی میدان کہ معروف صحافی اور سابق ایڈیٹر روزنامہ اعتماد جناب نسیم عارفی (خواجہ معین الدین) کا انتقال ہوگیا۔

اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفروس میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین ثم آمین

 

 

مرحوم صحافی کی عمر 81 برس تھی اور چند دنوں سے علیل تھے جمعہ کی رات اچانک طبعیت خراب ہونے پر انھیں ہاسپٹل منتقل کردیا گیا تھا جہاں آج یعنی 19 اگسٹ 2023 بروز ہفتہ کی دوپہر انتقال ہوگیا۔

پسماندگان میں اہلیہ محترمہ کے علاوہ 3 فرزندان منیب عمران غوری، راشد فرحان غوری، نجیب عرفان غوری اور 2 دختران شامل ہیں۔

 

نسیم عارفی صاحب کا انتقال اردو صحافت کا عظیم نقصان ہے۔ انکی صحافت کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

 

 

انہوں نے اپنے شاندار کیرئیر کے دوران شہر حیدرآباد سے شائع ہونے والے روزنامہ سیاست، روزنامہ منصف وغیرہ جیسے اخبارات میں اہم کردار ادا کیا۔

جناب نسیم عارفی شہر حیدرآباد سے شائع ہونے والے تمام اخبارات میں اہم عہدوں پر فائز رہے اور انہیں صحافتی خدمات پر کئی ایوارڈ بھی ملے۔

ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق نماز جنازہ 19 اگست بعد نماز عشا 9 بجے شب مدینہ مسجد باتو مگر واٹر ٹینک روڈ سنتوش نگر میں ادا کی جائے گی۔