Type to search

تلنگانہ

ایس بی آئی بینک حیدرآباد نے سرکاری ہاسپٹلس کے لیے پی پی ای کٹس کا عطیہ دیا

sbi-donates-ppe-kits

حیدرآباد،30مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایس بی آئی حیدرآباد سرکل چیف جنرل مینجر او پی مشرا نے جمعہ کے روز یہاں تلنگانہ چیف سکریٹری سومیش کمار کو پی پی ای ٹکس پر مشتمل باکس پیش کیا-

یہ کٹس سرکاری جنرل ہاسپٹلس کے علاوہ گاندھی ہاسپٹل، عثمانیہ ہاسپٹل اور ایم جی ایم ہاسپٹل (ورنگل)، جنرل ہاسپٹل نظام آباد اور نلگنڈہ کے ہاسپٹل میں سپلائی کیے جائیں گے-

ایس بی آئی بڑے پیمانے پر پورے ملک میں کوویڈ 19 کے امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔