Type to search

تلنگانہ

حیدرآباد ریس کلب نے گاندھی ہاسپٹل کو دیا پی پی ای کٹ کا عطیہ

hyderabad-race-club-donates-ppe kits

حیدرآباد،18 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کوویڈ 19 کے پیش نظر ریاستی حکومت کی مدد کرتے ہوئے حیدرآباد ریس کلب کے چیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز / اسٹیورڈز نے ہفتہ کے روز گاندھی ہاسپٹل کو 24.08 لاکھ روپے مالیت کا پرسنل پروٹیکشن ایکوئپمنٹ کا عطیہ کیا۔

ریس کلب کے ممبران نے وزیر صحت ایٹیلا راجیندر کو جو پی پی ای دی اس میں کور سوٹ ، چشمیں ، دستی دستانے ، جوتے ، ڈسپوزایبل بیگ اور2000 این 95 ماسک ہیں۔

عطیہ کرنے والوں کے مطابق ایکوئپمنٹ کو گاندھی ہاسپٹل میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کے لیے مدد گار ثابت ہوگا۔ اور کوویڈ 19 کے مریضوں کے علاج کے وقت کام آئیں گی۔

Tags:

You Might also Like