Type to search

جرائم و حادثات

حیدرآباد:کاچی گوڑہ میں دوٹرینوں کا تصادم، 30 زخمی

حیدرآباد، 11نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کاچی گوڑہ اسٹیشن میں پیر کی صبح ایم ایم ٹی ایس اور کنگو ایکسپریس ٹرین کے درمیان تصادم ہوگیا جسکی وجہ سے 30 لوگ شیدید زخمی ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق 30 افراد زخمی ہوئے ہیں، اور انہیں فوری علاج کے لیے ہاسپٹل بھیج دیا گیا ہے۔ یہ واقع اس وقت پیش آیا جب اسٹیشن پر کھڑی کنگو ایکسپرین سے ایم ایم ٹی ایس ٹرین ٹکرا گئی۔ یہ حادثہ سگنلنگ کی خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔ ریلوئے انتظامیہ نے حادثے کے ڈبوں کو پٹری سے ہٹانے کے لیے کچھ ٹرینوں کا ٹائم ٹیبل بدل دیا ہے۔ اس واقع کی وجہ سے ٹرین کی پٹریاں بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ یہ حادثہ نمبولی اڈے کے قریب ہوا۔

Tags:

You Might also Like