Type to search

تلنگانہ

میٹرو میں سفر کرنے والوں کو ملی گی کیو آر کوڈ ٹکٹ بکنگ کی سہولت

حیدرآباد،25ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حیدرآباد میٹرو ٹرین میں سفر کرنے والے کے لیے کیو آر کوڈ ٹکٹ بکنگ کی سہولت شروع ہوئی ہے- حیدرآباد میٹرو ملک کی پہلی ایسی میٹرو ہونے کا ریکارڈ درج کیا ہے جہاں کیو آر کوڈ کے طور پر ٹکٹ کا استعمال کیا جاسکتا ہے- یہ نہ صرف ایک اسٹیشن سے دوسرے اسٹیشن تک بلکہ لوٹنے کے لیے بھی استعمال میں لایا جاسکتا ہے-

اسکے ساتھ ہی ایک ہی بار 6 لوگوں کے لیے کیو آر کو ٹکٹ لیا جاسکتا ہے- میٹرو مینجمنٹ کو امید ہے کہ کیو آر کوڈ کی وجہ سے ٹکٹ کے لیے اسٹیشنوں پر بھیڑ کم ہوگی اور لوگوں کو لائن میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں پڑے گی- میٹرو انتظامیہ نے داخلے اور باہر کی طرف  اسکے لیے الگ سے انتظامات کیے ہیں-

اس موقع پر ایم ڈی نے کہا کہ میٹرو مسافروں کے لیے اچھی سہولت دستیاب کرانے کے لیے ضروری قدم اٹھایا جارہا ہے بنا وقت برباد ہوئے “میک مائی ٹرپ” کے تحت کیو آر کوڈ کے ذریعہ سفر کرسکتے ہیں-

انہوں نے آگے کہا کہ چھ افراد ایک ہی بار میں میک مائی ٹرپ میں بک کرسکتے ہیں- بک کیئے گئے ٹرپ کو واٹس ایپ کے ذریعہ متعلقہ شخص کو شیئر کرسکتے ہیں- واٹس ایپ کے ذریعہ موصول کرچکا شخص اسے کسی دیگر شخص کو شیئر نہیں کرنا چاہیئے-

ایم ڈی ریڈی نے کہا کہ پہلے 20 میٹرو اسٹیشنوں میں اس سہولت کو لاگو کیا گیا ہے- جنوری مہینے سے سبھی اسٹیشنوں میں لاگو کیا جائے گا-

Tags:

You Might also Like