Type to search

تلنگانہ

حیدرآباد: ایم بی اے گریجویٹ نے چھوڑی نوکری، غریب اور بے سہارا بچوں کو کھلانے لگا کھانا

حیدرآباد،4ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) زندگی کے معنی تلاش کررہے نوجوان نے ایسا فیصلہ لیا ہے جسے کرنے کی ہمت بہت کم لوگ دیکھا پاتے ہیں، ایم بی اے گریجویٹ اس نوجوان نے اپنی نوکری چھوڑ دی اور یتیموں اور غریب بچوں کی خدمت میں مصروف ہو گئے-

خواجہ معین الدین کے مطابق جب میں نوکری کرتا تھا، تو میں صرف آفس جاکر کام کرنے اور واپس آجانے کے علاوہ کچھ نہیں کرتا تھا- میں زندگی کے معنی تلاش کررہا تھا اور کچھ بدلاؤ لانا چاہتا تھا-

معین الدین اپنے دو دوستوں – سری ناتھ ریڈی اور بھگت کے ساتھ مل کر بے سہارا اور غریب بچوں کو کھانا کھلاتے ہیں اور تینوں ملکر ایک یوٹیوب چینل بھی چلاتے ہیں جس کانام نواب کچن فوڈ برائے تمام یتیم ‘Nawab`s Kitchen Food For All Orphans’ ہے- یہ تینوں ہفتے میں ایک سے دو بار یتیم بچوں کو کھانا پکا کر کھلاتے ہیں-

معین الدین نے بتایا کہ ایک بار میں نے ضرورت مند شخص کو کھانا دیا ہے اس نے مجھے وہ اطمیمنان دیا جسے میں تلاش کررہا تھا، میں گھر ایک مسکان کے ساتھ گیا، ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم غریب اور یتیم بچوں کی مدد کے لیے کچھ کریں گے-

تینوں بڑی مقدار میں کھنا پکاتے ہیں اور انہیں بچوں کو کھلاتے ہیں اس پورے عمل کا ویویو بھی بنا کر وہ اپنے یوٹیوب چینل پر ڈالتے ہیں، یہ یوٹیوب چینکل انکے لیے آمدنی کا ایک واحد ذریعہ ہے-

معین الدین نے کہا، ہم یہ کام پیسے کے لیے نہیں کرتے ہیں- ہم صرف یتیم بچوں کو کھانا کھلانا چاہتے ہیں، اب ہم جب گھر جاتے ہیں تو اس احساس کے ساتھ جاتے ہیں کہ ہم  نے دنیا میں کچھ بدلاؤ کیا ہے-