Type to search

تلنگانہ

بائیو ڈائیورسٹی فلائی اوور حادثہ میں زخمی لڑکی کے والدین سے میئر حیدرآباد کی ملاقات

حیدرآباد،26نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شہر حیدرآباد کے گچی باؤلی میں ہفتہ 24 نومبر کو پیش آئے کار حادثے میں ایک خاتون کی موت ہوگئی تھی۔ ایک تیز رفتار کار فلائی اوور سے نیچے گر گئی تھی جسکے نتیجے میں کار ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا اور فلائی اوور کے نیچے کھڑے لوگ زخمی ہوگئے تھے۔ ان زخمیوں میں سے ایک آننت پور کی کی کبری نامی لڑکی بھی شامل ہے ۔ جو ایک خانگی کمپنی میں انٹرویو کے لیے شہر حیدرآباد آئی ہوئی تھی۔جو اس حادثے میں شدید زخمی ہوگئی۔

لڑکی کا علاج شہر حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں واقع کیئر ہاسپٹل میں علاج چل رہا ہے۔ اس سلسلہ میں میئر حیدرآباد بی رام موہن نے لڑکی کے والدین سے ملاقات کی۔ اور ہر ممکن مدد کا تعیقن دیا۔ اور سائبر آباد کمشنر سے کہا کہ لڑکی کے والدین کو رہنے ، کھانے، میڈیکل اور نوکری میں انکی مدد کریں۔ میئر نے کہا کہ لڑکی کے علاج کا خرچ حکومت تلنگانہ دے گی۔

آننت پور کی رہنے والی لڑکی کبری  حیدرآباد میں انٹرویو کے لیے آئی تھی ایک ایم این سی کمپنی میں پہلا راؤنڈ پاس کرلیا تھا اور حادثے کے دن ان کا دوسرا راؤنڈ تھا۔ لڑکے والد عبدالطیف پیشہ سے پینٹر ہیں۔

یاد دلادیں کہ فلائی اوور ایکیا مال سے بائیو ڈائیورسٹی تک بنایا گیا ہے جسکا گذشہ ہفتہ ہی افتتاح ہوا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ حادثے کے وقت کار کی رفتار 104 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔ سوشل میڈیا پر تبصرے آرہے ہیں کہ فلائی اوور کے موڑ کافی خطرناک ہے۔ میئر اسی دن فلائی اوور کو تین دن کے لیے بند کردیا ہے اور کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس فلائی اوور کا جائزہ لے گی اور حکومت کو رپورٹ پیش کرے گی۔

Tags:

You Might also Like