Type to search

تلنگانہ

کے ٹی آر پنجہ گٹہ میں بن رہے اسٹیل بریج کے کاموں کا معائنہ کیا

حیدرآباد،19اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) میونسپل انتظامیہ اور شہری ترقیاتی وزیر کے ٹی راما راؤ نے اتوار کے رٰز پنجہ گٹہ پر بن رہے اسٹیل بریج کے کاموں کی پیشرفت کا معائنہ کیا۔ اور گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کو ایک ماہ میں پل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

میونسپل کارپوریشن نے ٹریفک کے آسانی سے بہاو کو آسان بنانے کے لئے تقریبا.2 23 کروڑ روپے کی لاگت سے پُل کا کام شروع کیا ہے۔

منسٹر کے ساتھ حیدرآباد کے میئر بی رام موہن ، میونسپ ایڈمنسٹریشن اور شہری ترقی کے پرنسپل سکریٹری ، اروند کمار اور دیگر سینئر اعلی عہدیداروں کے ہمراہ آج اس جگہ پر گرڈر تبصیب کے کاموں کا معائنہ کیا۔

Tags:

You Might also Like