Type to search

جرائم و حادثات

حیدرآباد:خانگی ہاسپٹل کے ایمرجنسی وارڈ میں آگ۔ایک بچہ کی موت،دیگر 5 جھلس گئے

حیدرآباد،21اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شہر حیدرآباد کے ایل بی نگر علاقہ کے ایک بچوں کے پرائیویٹ ہاسپٹل کے ایمرجنسی وارڈ (این آئی سی یو) میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق کل شب تقریبا تین بجے شارٹ سرکٹ کے سبب ہاسپٹل  کی چوتھی منزل کے آئی سی یو یونٹ میں پیش آئے اس واقعہ میں ایک بچہ کی موت ہوگئی جبکہ دیگر پانچ بچے شدید طورپر جھلس گئے جن میں دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے جھلسے ہوئے بچوں کو ایل بی نگر علاقہ کے دیگر اسپتالوں میں منتقل کردیا۔

ایل بی نگر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر ایل بی وی اشوک ریڈی نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح 2 بجکر 55 منٹ پر ہاسپٹل کے این آئی سی یو میں ہوا- جن زخمیوں بچوں کو دوسرے ہاسپٹل میں شفٹ کیا گیا ہے انکی حالت ٹھیک بتائی گئی ہے- شروعاتی معلومات کے مطابق یہ آف شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی-

پولیس کے مطابق واقع کے وقت ہاسپٹل میں 45 بچوں کا علاج چل رہا تھا- پانچ بچوں کو این آئی سی یو میں رکھا گیا تھا- زخمی بچوں کے والدین اور رشتہ داروں نے ہاسپٹل کے سامنے احتحاج کرنے کی خبر آئی ہے-

حیات نگر کے اسٹیٹ فائر آفیسر سریناتھ کے مطابق آتشزدگی کے لیے شاٹ سرکٹ کا شبہ کیا جارہا ہے۔ پولیس نے ہاسپٹل انتظامیہ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 304 اے، کے تحت ایک کیس درج کرلیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے کے وقت اس ہاسپٹل میں 45 بچے زیرعلاج تھے اور 5 بچوں کو این آئی سی یو میں شریک کروایا گیا تھا۔ اس دوران ڈائرکٹر محکمہ صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر جی سرینواس راؤ نے ایل بی نگر میں واقع بچوں کے خانگی دواخانہ میں آتشزدگی کے واقع کی تفصیلی تحقیقات کے لیے سینئرس ڈاکٹروں پرمشتمل ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔

Tags:

You Might also Like