Type to search

تلنگانہ

حیدرآباد میں شدید بارش کے بعد حمایت ساگر کے گیٹ کھولنے کی تیاری

حیدرآباد،13 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بنگال میں بنے ہوا کے کم دباؤکی وجہ سے لگاتار پانچ دنوں سے تیلگو ریاستوں میں بھاری بارش ہورہی ہے۔ منگل کو حیدرآباد کے کئی علاقوں میں بھاری بارش ہورہی ہے۔ بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز، مادھپور، خیرت آباد، پنجبہ گٹہ، پرانے شہر کے چندرائن گٹہ، چارمینار، فلک نما، اپوگوڑہ، میں سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹرافک بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

کئی علاقوں میں بڑے بڑے درخت ٹوٹ کر گرگئے ہیں اور بجلی ٹھپ ہوگئی ہے۔ بھاری بارش کے مدنظر جی ایچ ایم سی کے ملازمین اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں الرٹ کر دی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی کنٹرول روم کو ملنے والی شکایتیں قبول کرتے ہوئے انکو فوری حل کیا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے اگلے دو دن تک بارش کی وارننگ دی ہے، جبکہ جی ایچ ایم سی کے عہدیدار بچوں اور بوڑھے لوگوں کو گھروں سے باہر نہ جانے کی ہدایت کر رہے ہیں۔ جی ایچ ایم سی کمشنر نے عہدیداروں کو خستہ حال عمارتوں میں رہنے والے افراد کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

بارش کے پانی سے بھر گیا حمایت ساگر
بھاری بارش کی وجہ سے پچھلے 10 سال میں پہلی بار حمایت ساگر بھرا گیا ہے۔ واٹربورڈ کے اہلکار کسی بھی وقت ڈیم سے پانی چھوڑ سکتے ہیں۔ حیدرآباد میٹرو پولیٹین واٹر سپلائی میں جنرل مینیجر نے بتایا کہ حمایت ساگر کی سطح 1762 فٹ ہے اور 1763 فٹ پار کرنے کے فوری بعد گیٹ کھول دیئے جائیں گے۔ انہوں نے نچلے علاقے کے لوگوں کو چوکس رہنے کی ہدایت دی۔

بتادیں کہ سال 2010 میں آخری مرتبہ حمایت ساگر سے پانی چھوڑ گیا تھا۔

Tags:

You Might also Like