Type to search

تلنگانہ

حیدرآباد: پانچ مہینے سے پریشان کرنے والے تیندوے کو بالاخر پکڑ لیاگیا

حیدرآباد،11 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پچھلے 5 مہینوں سے راجیندر نگر کے رہائشیوں کو دہشت میں مبتلا کرنے والے تیندوا آخر کار پکڑا گیا۔ راجندر نگرپولیس کی مدد سے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے اس جنگلی جانور کو پکڑنے کی کامیاب کارروائی کی۔
محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کی جانب سے رکھے گئے ایک پنجرہ میں یہ تیندوا پھنس گیا جس نے گذشتہ روز دو گائے کے بچھڑوں کو ہلاک کیا تھا۔
ہر 15-10دن میں دیکھائی دینے والا تیندوے کے پکڑے جانے سے مقامی لوگوں نے راحت کی سانس لی۔
اس سے پہلے تیندوے نے گائے، بچھڑے، اور بکریوں پر حملہ کرچکا ہے۔ اسی سلسلہ میں جمعہ کی رات کو ایک بار پھر تیندوے نے علاقے کے ایک ڈیری فارم میں داخل ہوا اور دو بچھڑوں کو مار ڈالا تھا۔ اس واقع کے بعد محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے تیندوے کو پکڑنے کے لیے جال بچھایا اور لوگوں کے نام میں دم کرنے والے تیندوے کو پکڑ لیا۔