Type to search

تلنگانہ

تلنگانہ میں اب ہر ایک کی ہوگا ہیلتھ چیک اپ ، گھر گھر جائیں گی اے این ایم

حیدرآباد،15مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) نے بہت بڑا فیصلہ لیا ہے۔ کےسی آر نے ریاست میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے سبھی لوگوں کی صحت کی جانچ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

تلنگانہ کے وزیر صحت نے جمعہ کو ضلع کے میڈیکل آفسر ، ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ، فرسٹ ایڈ سنٹر کے عہدیدارو، اے این ایم اور آشا ورکرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں یہ بات کہی۔

انہوں بتایا کہ طبی عملہ گھر گھر جاکر لوگوں کی صحت کی جانچ کریں گے۔ ایک ایک اے این ایم کو سو سو مکانوں کے جانچ کے لیے سونپا گیا ہے۔ وزیر نے صحت کے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ گھر گھر جاکر سردی، کھانسی ، بخار ، گلے میں درد اور پھیھڑوں کی شکایت والوں کی صحت کی جانچ کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں چار پانچ دن تک لوگوں کے صحت کی جانچ کی جائے گی۔

دوسری طرف وزیرا علی کے چندر شیکھر راؤ جمعہ کو ایک بار اہم جائزہ اجلاس کریں گے۔ اس اجلاس میں بنیادی طور پر تلنگانہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد اور لاک ڈاؤن قوانین کا جائزہ لیا جائے گا۔

Tags:

You Might also Like