Type to search

تلنگانہ

حیدرآباد کے ایک اپارٹمنٹ میں 25 کورونا مثبت مریض ملے ، رابطے میں آئے لوگوں کی تلاش جاری

حیدرآباد،17مئی (اے این آئی) دنیا کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس زور پکڑ رہا ہے۔ ملک میں کل کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 85،000 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اسی درمیان حیدرآباد کے پرانے شہر کے مادنا پیٹ علاقے میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ سے کل 25 افراد کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے ریجنل کمشنر اشوک سمراٹ نے ہفتے کو یہ معلومات دی۔

سمرات نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا ، “پرانے شہر کے مادنا پیٹ کے علاقے میں ایک اپارٹمنٹ سے 25 کورونا مثبت پائے گئے۔ سبھی کے علاج کے لیے ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے اور انکے رابطے میں آئے لوگوں کی پہچان کی جارہی ہے۔

“انہوں نے بتایا، یہ پتہ چلا ہے کہ اپارٹمنٹ میں ایک شخص کورونا مریض کا پرائمری رابطہ ہے۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ اپارٹمنٹ کے اندر سالگرہ کی پارٹی منعقد کی گئی تھی۔ جس میں کچھ لوگ شامل ہوئے تھے۔ حالانکہ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ اس پارٹی میں انفیکشن پھیلا ہے۔

وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق ، تلنگانہ میں کورونا انفیکشن کے 1454 معاملے آئے، جس میں سے 959 لوگ علاج کے بعد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ 34 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

Tags:

You Might also Like