Type to search

آٹو موبائل

ہسک ورنا سویرٹپیلن 250 اور وٹپیلن 250 بائیک ہندوستان میں لانچ، قیمت 1.80 لاکھ

آٹو ڈسک، 26 فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہسک ورنا نے اپنی دو بائیک سویرٹپیلن 250 اور وٹپیلن 250 ہندوستان میں لانچ کردی ہے۔ اسی کے ساتھ سویڈن کے اس موٹرسائیکل برانڈ نے ہندوستانی بازار میں انٹری کرلی ہے۔ ان دونوں بائیک کی قیمت 1.80 لاکھ روپے ہے۔ کمپنی نے ابھی انہیں تعارفی قیمت میں ہندوستانی بازار میں اتارا ہے۔

وٹپیلن کیف ریسر۔اسٹائل ، جبکہ سویرٹپیلن سکیمبلر بائیک ہے۔ انکے مکینیکل اجزاء کے ٹی ایم 250 ڈیوک سے لیے گئے ہیں۔ ان میں 248.8سی سی لیکویڈ کولڈ، سنگل سلنڈر انجن دیا گیا ہے۔ یہ انجن 9000 آر پی ایم پر 30 ایچ پی کا پاور اور 7.500 آر پی ایم پر 24 این ایم ٹرک جنریٹ کرتا ہے۔ انجن 6 اسپیڈ گیئر باکس سے لیس ہے۔

ہسک ورنا کی یہ دونوں بائیک نیو ریٹرو ڈیزائن والا ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کنسول دیا گیا ہے۔ بائیکس کے فرنٹ میں 320 ایم ایم ڈسک اور ریئر میں 230 ایم ایم ڈسک بریک ہے۔ دونوں بائیک میں 43 ایم ایم یو ایس ڈی فرنٹ فورک اور ریئر مونوشرک سسپینشن دیئے گئے ہیں۔ بنا فیول وٹپیلن کا وزن 153 کلوگرام اور سویرٹپیلن کا وزن 154 کلوگرام ہے۔ہسک ورنا کی بائیک کے ٹی ایم کے شو روم سے فروخت کی جائیں گی۔ دونوں کمپنیوں کی بائیک فروخت کے لیے بجاج آٹو نے کے ٹی ایم کے شوروم اپ گریڈ کیے ہیں۔