Type to search

وائرل

حاملہ بیوی کو ہاسپٹل میں نہیں ملی بیٹھنے کی جگہ ، تو خود کرسی بن گیا شوہر

وائرل ڈسک،10ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) صرف ایک حاملہ عورت ہی یہ بتا سکتی ہے کہ جب اسکے اندر ایک نئی زندگی جنم لے رہی ہو تو اسے کیسا محسوس ہوتا ہے- راتوں میں نیند نہ آنے سے لیکر طبعیت خراب ہونا، آدھی رات کو الگ – الگ چیزیں کھانے کا دل کرنا اور پیروں میں سوجن آنا کئی مسائل کا سامنا کرنے کے بعد خواتین ننھی سی جان کو دنیا میں لاتی ہے- اس وجہ سے حامل کے دوران خواتین کو زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے اور چین کے اس شخص نے اپنی بیوی کے لیے جو کیا وہ واقعی تعریف کے قابل ہے-

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق چین کا یہ جوڑا ہاسپٹل میں ٹیسٹ کرانے کے لیے پہنچا تھا لیکن انکی باری آنے سے پہلے کافی دیر تک باہر انتظار کرنا پڑا، کافی دیر تک کھڑے رہنے کے بعد حاملہ خاتون تھک گئی اور اسکے پیروں میں درد ہونے لگا- حالانکہ ڈاکٹر کے روم کے آس پاس کی سبھی سیٹیوں پر پہلے سے ہی لوگ بیٹھے ہوئے تھے، اور اسے کہیں بیٹھنے کی جگہ نہیں ملی- اسکے بعد بھی جب کسی نے حاملہ خاتون کو سیٹ نہیں دی تو اسکا شوہر اسکے لیے کرسی بن گیا اور پھر اس نے بیوی کو اپنے کمر کے سہارے بیٹھایا-

ہاسپٹل کے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوئے اس واقع کا ویڈیو انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہورہا ہے- ویڈیو کو ساؤتھ انڈیا چائنا پوسٹ نے اپنے ٹیوٹر پر بھی شیئر کیا ہے- اس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ شخص زمین پر بیٹھ کر اپنی بیوی کے لیے کرسی بن گیا اور اسے بیٹھنے کے لیے سہارا دے رہا ہے- تاکہ اسکی بیوی کے پیروں کو آرام مل سکے-

سوشل میڈیا پر بھی لوگ اس ویڈیو کو کافی پسند کررہے ہیں- اور اس شخص کی تعریف کررہے ہیں-