Type to search

ٹی وی اور فلم

ہالی ووڈ فلم آرمی آف دی ڈیڈ سے ہما قریشی کا ڈیبیو

آرمی آف دی ڈیڈ

فلمی ڈسک،16 اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) زیک سنائیڈر کی زومبی فلم آرمی آف دی ڈیڈ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے- بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی اس فلم سے ہالی ووڈ میں قدم رکھنے والی ہے-

ٹریلر میں ہما قریشی کی جھلک دیکھنے کو مل رہی ہے- فلم میں انکے کردار کا نام گیتا ہے- ابھی ہما کے کردار کے بارے میں ذیادہ معلومات نہیں ہے-

ٹریلر میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ڈیو بٹسٹا کو لاس ویگاس سٹرپ کے نیچے سے 200 ملین ڈالر لوٹنے کے لیے ہائیر کیا جاتا ہے-

زیک سنائیڈر کی آرمی آف دی ڈیڈ اگلے مہینے تھیٹر میں ریلیز کے ہفتہ بھر بعد ہی نیٹ فلکس پر ہوگی-

فلم میں مردوں اور خواتین کا ایک گروہ ویگاس میں ایک کیسینو میں ڈکیتی کے مقصد سے ایک ساتھ آتا ہے- فلم زومبی کی ایک بڑی فوج دیکھنے کو ملے گی-

ساتھ ہی اس بار ایک نیا زومبی اوتار دیکھنے کو ملے گا- جوکہ ٹائیگر زومبی ہوگا- ٹریلر میں ہما کی ایک جھلک دیکھنے کو مل رہی ہے- جس میں وہ حیران نظر آرہی ہے-

ہما قریشی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے فلم کا ٹریلر ویڈیو ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا باصلاحیت شخص @ زیک سنائیڈر سے مجھے ہمیشہ انکے فین اور دوست ہونے کے ناطے فخر ہے- اس فلم کا ایک چھوٹا سا حصہ ہونے پر مجھے بے حد فخر ہے-

آپ کو بتادیں کہ فلم کے میکرز نے اب تک فلم میں ہما کے کردار کا خلاصہ نہیں کیا ہے-آرمی آف دی ڈیڈ ہے اس فلم کی سیکوئل

بتادیں کہ آرمی آف دی ڈیڈ سال 2004 میں آئی فلم ڈان آف دی ڈیڈ کا سیوئکل ہے- اس فلم کو بھی زیک سنائیڈرنے ہی بنایا تھا- اس کے بعد سے ہالی ووڈ میں کئی زومبی فلمز بن چکی ہیں-

بتادیں کہ ہما قریشی کی پیدائش 28 جولائی 1986کو دہلی میں ہوئی تھی۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ہما قریشی پہلی بار ہندی نہیں، بلکہ کسی تلگو فلم میں بڑی اسکرین پر نظر آئیں۔

ہما کی مشہور ترین فلموں میں سال 2012 میں آئی گینگز آف واسے پور، اور اسکے دوسرے پارٹ ، میں بھی نظر آئی۔ سال 2013 میں آئی فلم ایک تھی ڈائن، سال 2013 میں آئی فلم شارٹس ، سال 2014 میں آئی فلم ڈیڑھ عشقیہ اور سال 2015 میں آئی فلم بدلہ پور شامل ہیں۔

وہیں ہما قریشی کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو ہما جلد ہی اکشے کمار کے ساتھ فلم بیل باٹم میں نظر آئیں گی-
اکشے کمار کے ساتھ فلم میں وانی کپور، ہما قریشی ، لارا دتہ، اور عادل حسین دیکھنے والے ہیں-

Tags:

You Might also Like