Type to search

Uncategorized

ہما قریشی کی فلم ترلا کا ٹریلر جاری، جولائی میں ہوگی ریلیز

فلم ترلا

ہما قریشی کی آنے والی بائیوپک فلم ترلا کا آفیشل ٹریلر جاری

ترلا دلال کے کردار میں نظر آئیں گی ہما قریشی

انسپائرنگ ہے کہانی


فلمی ڈسک، 25 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم ڈبل ایکس ایل میں کام کرچکی ایکٹر ہما قرشی کی آنے والی بائیوپک فلم ترلا کا ٹریلر آخر کار ریلیز کردیا گیا ہے- جیسا کہ آپ نام سے سمجھ ہی گئے ہونگے کہ یہ فلم مشہور مقبول شیف اور فوڈ بلاگر تھی-

 

 

فلم ترلا انہی کی زندگی پر مبنی ہے- ہما نے 23 جون 2023 کو انسٹاگرام کے ذریعہ یہ ٹریلر اپنے فینس کے ساتھ شیئر کیا-

 

 

 

فلم ترلا کے ٹریلر کو شیئر کرتے ہوئے ہما قریشی نے لکھا، زندگی میں کچھ کرنے کی خاص نسخے آپ بھی نوٹ کرلیجیئے-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Huma Qureshi (@iamhumaq)

 

فلم کا ٹریلر ریلیز ہوچکا ہے فلم 7 جولائی کو زی5 پر آئے گی، دو منٹ کے ٹریلر میں ترلا کی انسپائرنگ کہانی کی جھلک دیکھائی دی گی-

 

شارب اور ہما قریشی ​​میاں بیوی کے کردار میں ہیں۔ ترلا کی کہانی ان کی شادی کی کہانی سے شروع ہوتی ہے۔ دونوں کی شادی ہوتی ہے۔ بچے ہوتے ہیں اور ایسے ہی 12 سال گذر جاتے ہیں-

 

 

 

اس درمیان ترلا لگاتار جدوجہد کررہی ہے کہ آخر وہ کیا کرنا چاہتی ہے- وہ اپنے کوکنگ کے نسخے سے فیصلہ لیتی ہے وہ کوکنگ کلاسیس دیں گی-

 

 

ایسے شروع ہوتی ہے انکے کوکنگ کا سفر- مگر اس درمیان تمام روکاوٹیں انکے راستے میں آتی ہے-

ہما قریشی فلم میں ترلا دلال کے کردار میں ہے اور شارب ہاشمی انکے شوہر کے کردار میں نظر آئیں گے- فلم کے ٹریلر میں کامیابی کے ساتھ ساتھ انکی پرسنل لائف کو بھی بتایا گیا ہے-

 

 

 

 

کیونکہ اس میں آپ کو کبھی بھی وہ اپنے شوہر سے ڈسکشن کرتی دیکھیں گی تو کبھی پڑوسن کو اپنے تجربے چکھتے نظر آئیں گی-

 

ترلا شروعات سے ہی زندگی میں کچھ کرنا چاہتی تھی لیکن انہیں اس کچھ تک پہچنے میں اچھا وقت لگا، وہ خود ٹریلر میں کہتی ہے کہ اس کچھ کی کوئی ایکسپائری ڈیٹ نہیں ہوتی-

 

 

بتادیں کہ ترلا دلال ایک مشہور شیف اور کوکنگ شو ہوسٹ تھی، انہوں نے اس پر کتابیں بھی لکھی تھی- وہ پہلی ہندوستانی تھی جنہیں کھانا پکانے کی مہارت (کولنری اسکلس) زمرے میں پدم شری اعزاز ملا-

 

 

 

 

ترلا کو یہ اعزاز 2007 میں ملا تھا، انکے دیسی نسخے آج بھی گھر گھر میں استعمال کیے جاتے ہیں-

 

فلم ترلا کو رونی اسکرو والا ، اشونی ایئر تیواری اور نتیش تیواری نے پروڈیوس کیا ہے- اور پیوش گپتا نے ڈائریکٹ کیا ہے-

 

 

 

 

ہما قریشی کے علاوہ بھارتی اچریکر، شارب ہاشمی، امرجیت سنگھ سے لے کر راجیو پانڈے جیسے اداکار نظر آئیں گے۔ یہ فلم 7 جولائی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم زی5 پر ریلیز ہو رہی ہے۔

Tags:

You Might also Like