Type to search

ٹی وی اور فلم

ہما قریشی برتھ ڈے اسپیشل: اشتہارات سے فلمی دنیا تک کامیاب سفر

ہما قریشی

فلمی ڈسک،28جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ ہما قریشی آج اپنی 34ویں سالگرہ منارہی ہے۔ ہما قریشی کی پیدائش 28 جولائی 1986کو دہلی میں ہوئی تھی۔

ہما کے والد سلیم قریشی دہلی میں ریستوران کے مالک ہے۔ انکے دہلی میں تقریبا دس ریستوراں ہیں۔ انکی ماں آمنہ قریشی کشمیری ہے۔ ہما کے بھائی شعیب سلیم ایک اداکار ہے۔ ہما اپنے بہترین اداکاری کے لیے بالی ووڈ میں جانی جاتی ہے۔

ہما نے اپنی پہلی ہی فلم میں اپنے اداکاری سے تنقید کرنے والوں کے منہ پر تالا لگا دیا۔ انہوں نے اب تک 3 فلم فیئر ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں۔ ہما تین دفعہ فلم فئیر اعزاز کے مختلف زمروں میں نامزد ہوچکی ہیں اور ہندوستان کی مشہور اداکاراؤں میں اپنی جگہ بنا چکی ہیں۔

ہما قریشی نے تاریخ میں بیچلر کی ڈگری دہلی یونیورسٹی کے گارگی کالج سے لی۔ اسکے ساتھ ہی دہلی میں وہ تھیٹر گروپ سے بھی جڑی رہی۔ فلموں میں آنے سے پہلے ہما قریشی کئی اشتہاروں میں نظر آئی تھی۔ ان اشتہارات میں پیئرس صابن، سیمسنگ اور نیرولک شامل ہے۔

ہما اپنے ماڈلنگ کی وجہ سے ممبئی گئی ہوئی تھی۔ ہما ایک سیمسنگ کا کمرشل ایڈ شوٹ کررہی تھی۔ تبھی انوراگ نے انکی اداکاری دیکھی، اور انہیں اپنی اگلی فلم کے لیے سائن کرلیا۔ ہما انوراگ کی فلم گینگس آف واسے پور کے دونوں پارٹ میں نظر آئی۔ دونوں ہی فلموں میں ہما کو اچھے رسپانس ملے۔

بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ہما قریشی پہلی بار ہندی نہیں،

بلکہ کسی تلگو فلم میں بڑی اسکرین پر نظر آئیں۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ ہما کو 700 لوگوں کے آڈیشن کے بعد ہما کو اس پروجیکٹ کے لیے منتخب کیا گیا۔

فلموں میں اداکاری سے پہلے انہوں نے ڈراموں میں بھی اداکاری کی تھی۔

اور وہ ایک ماڈل ہیں۔ کچھ سال ڈراموں میں کام کرنے کے بعد ،

وہ ممبئی چلی گئیں اور ٹیلی ویژن کی تشہیر

کے لئے ہندوستان یونیلیور کے ساتھ دو سالہ معاہدہ کیا۔

ایسا کہا جاتا ہے کہ انوراگ کیشپ اور کالکی کوچلین کے طلاق کی وجہ ہما ہی تھی۔

ان دونوں کی نزدیکیوں نے انوراگ اور کالکی کے رشتے میں دراڑ ڈالی تھی۔

ہما قریشی کا نام بابی جاسوس ایکٹر ارجن باجوہ کے ساتھ بھی جڑا،

حالانکہ یہ رشتہ لمبے وقت تک نہیں چلا۔

اور دونوں نے کچھ وقت بعد ایک دوسرے سے الگ ہوگئے۔

ہما قریشی نے چھوٹے سے فلمی کیریئر میں کئی سارے اہم رول نبھائے۔

ہما کی مشہور ترین فلموں میں سال 2012 میں آئی گینگز آف واسے پور،

اور اسکے دوسرے پارٹ ، میں بھی نظر آئی۔

سال 2013 میں آئی فلم ایک تھی ڈائن،

سال 2013 میں آئی فلم شارٹس ،

سال 2014 میں آئی فلم ڈیڑھ عشقیہ اور

سال 2015 میں آئی فلم بدلہ پور شامل ہیں۔

Tags:

You Might also Like