Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم ‘ہم ساتھ ساتھ ہیں’ کی ننھی لڑکی آج ہے سپر ماڈل زویا افروز

اداکارہ زویا افروز

فلمی ڈسک، 31 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی ایسی کئی فلمیں ہیں جس میں ننھے کرداروں نے فلم میں جان ڈال دی ہے- ان ننھے ستاروں نے فلم پوری کرنے کے ساتھ ساتھ ناظرین کے دلوں میں بھی اپنی خاص جگہ بنالی ہے-

سالوں بعد بھی لوگ نہ تو انکا چہرا بھول پاتے ہیں اور نہ ہی انکا کردار، وہیں 21 سال پرانی فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں، آج بھی لوگوں کی پسندیدہ فلم میں سے ایک ہے اس فلم کے ہر ایک کردار نے فینس کا دل جیت لیا تھا-

آج بھی اس فلم کے ہر ڈائیلاگ اور ایکٹر یاد کیے جاتے ہیں، وہیں اس فلم میں ننھے بچوں کا کردار نبھانے والی زویا کا آج پورا لک بدل گیا ہے-

سینما کی سب سے مقبول فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں ، میں زویا افروز جو نیلم کی چھوٹی بیٹی کے طور پر نظر آئی تھی، وہ اب بڑی ہوچکی ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zoya Afroz (@zoyaafroz)

 

زویا افروز کی تازہ تصویروں کو دیکھ فینس اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہیں کرپارہے ہیں کہ یہ وہی بچی ہے- بتادیں کہ زویا افروز ایک سپر ماڈل اور اداکارہ ہے- زویا کی گلیمرس تصویریں دیکھ کر فینس کے ہوش اڑ گئے ہیں-

زویا افروز کی پیدائش 10 جنوری 1994ء کو اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں ہوئی- انکے والد کا نام شاداب افروز اور والدہ کا نام صالح افروز ہے- انکے بھائی زاف افروز ہے- زویا نے قریب 3 سال کی عمر سے ہی فلموں ، ٹیلی ویژن سیریز اور اشتہاروں میں کام کرنا شروع کر دیا تھا-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zoya Afroz (@zoyaafroz)

اداکارہ زویا افروز نے اپنی اسکولی تعلیم آر این شاہ ہائی اسکول سے حاصل کی زویا نے اپنا گریجویشن ولی پارلے، ممبئی کے مٹھی بائی کالج سے کیا-

زویا کئی بیوٹی مقابلوں میں حصہ بھی لے چکی ہے- زویا پونڈز فیمینا مس انڈیا کی سکنڈ رنر اپ رہی تھی-

فلموں کی بات کریں تو زویا نے سال 1999 میں فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں، اسی سال عامر خان کی فلم من، سج، 2003 میں ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن کی فلم کچھ نہ کہو، سال 2005 میں فرم تیا وتھ لو، سال 2012 میں سڈی گلی آیا کرو-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zoya Afroz (@zoyaafroz)

سال 2014 میں ہمیش ریشمیاں کی رومانٹک تھریلر فلم دی ایکسپوز، سال 2017 میں سوئٹی ویڈز این آر آئی، سال 2018 میں شارٹ فلم سوگر فری، سال 2019 میں تامل فلم پامبن، سال 2020 میں کانٹیکٹ کلر، سال 2021 میں کباڑ: دی کوئن، جیسی فلمیں شامل ہے-

زویا نے فلموں کے علاوہ چند ٹی وی شوز میں بھی کام کیا ہے- جن میں اسٹار پلس پر 1998 میں نشر ہوا شو کورا کاغذ میں بطور چائلڈ آرٹسٹ نظر آئی، اسکے بعد سال 2000 میں جے ماتا کی، سال 2001 میں ہم ساتھ آٹھ ہیں، سال 2004 میں سون پری، شامل ہے-

اداکارہ زویا افروز نے میوزک ویڈیو میں بھی ہاتھ آزمایا اور سال 2021 میں سنگر کلویندر بلا کے میوزک ویڈیو دل لائی لا، سنگر یوگراج کوشل کے گانے رب کرے تو بھی، سنگر انامیکا کے گانے فیراری، جیسے گانے شامل ہے-

Tags: