Type to search

ٹی وی اور فلم

ہم ساتھ ساتھ ہیں فلم کی چائلڈ آرٹسٹ و اداکارہ زویا افروز

فلمی ڈسک، 8 جون (اردو پوسٹ) فیملی ڈرامہ سے بھرپور فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں، آپ کو یاد ہی ہوگی، جس میں بالی ووڈ کے بڑے اسٹارس کی بھرمار تھی، ان سب کے درمیان اداکارہ نیلم کی بیٹی کا کردار ایک معصوم بچی نے پلے کیا تھا-

 

 

 

 

 

فلم میں سلمان خان کی بھانجی کا کردار ایک ننھی بچی یعنی زویا افروز نے پلے کیا تھا-

 

 

 

 

 

فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں’ کی وہ لڑکی اب بالکل بدل چکی ہے اور آج وہ ماڈلنگ کی دنیا میں کافی مشہور ہے۔ زویا افروز  خوبصورت اور گلیمرس ہوگئی ہیں-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zoya Afroz (@zoyaafroz)

 

سال 1999 میں آئی فلم ہم ساتھ ساتھ میں چائلڈ آرٹسٹ کے کردار میں نظر آچکی زویا افروز آج کسی تعریف اور پہچان کی محتاج نہیں ہے-

 

زی5 کی مشہور ویب سیریز مخبر میں زویا افروز ایک اہم کردار نبھایا ہے- زویا اس سیریز میں جمیلہ احمد کا رول پلے کیا، زویا کے ساتھ اس سیریز میں زین خان، ہرش چھایا، عادل حسین نے اہم کردار نبھائے ہیں-

 

 

 

اداکارہ زویا افروز نے ہندی ، انگریزی، پنجابی فلموں میں بھی کام کیا ہے- 1999 میں ہم ساتھ ساتھ ہیں ، عامر خان کی فلم من ، میں بھی بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کیا-

 

 

 

 

اداکارہ زویا افروز نے کئی ٹی وی شوز میں کام کیا جن میں 1998 میں کورا کاغذ (ٍچائلڈ آرٹسٹ)، 2000 میں جے ماتا کی، 2001 میں ہم ساتھ آٹھ ہیں، 2004 میں سون پری، جیسے شوز شامل ہیں-

 

 

 

 

 

زویا افروز نے سال 2001 میں فلم سنت گیانیشور، 2003 میں کچھ نہ کہو، 2005 میں فرم ٹی وتھ لو (انگریزی)، 2012 میں سڈی گلی آیا کرو(پنجابی)، 2014 میں دی ایکسپو ، 2017 میں سوئٹی ویڈز این آر آئی جیسی فلموں میں کام کرچکی ہے-

 

 

 

 

 

زویا نے ٹی وی شوز اور فلموں کے علاوہ ویب سیریز اور میوزک ویڈیوز کا بھی حصہ رہی جن میں ایم ایکس پلیئر پر 2001 میں نشر ہوئی متسیا کانڈ، زی5 پر نشر ہوئی مخبر-دی اسٹوری آف اے سپائی اور فائر فائلس شامل ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zoya Afroz (@zoyaafroz)

 

سال 2014 میں ہمیش ریشمیاں اور سونالی راوت کے ساتھ کام کرچکی اداکارہ زویا افروز کی لیٹسٹ تصویریں دیکھنے کے بعد لوگ انکا مقابلہ اداکارہ عالیہ بھٹ سے کررہے ہیں-

 

 

 

 

 

 

 

زویا افروز بالکل بدل گئی ہے۔ اب زویا کافی گلیمرس ہو گئی ہیں اور اکثر اپنی خوبصورت تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

 

 

 

 

بتادیں کہ اداکارہ زویا افروز کی پیدائش 10 جنوری 1994میں اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں صالح افروز، شاداب افروز کے گھر ہوئی- زویا نے اپنی اسکولی تعلیم آر این شاہ ہائی اسکول سے حاصل کی- وہیں گریجویشن ممبئی کے مٹھی بائی کالج سے حاصل کی-

 

 

 

 

 

زویا کم عمری سے ہی ٹی وی اشتہارات اور ٹی وی سیریز میں کام کرنا شروع کردیا تھا، صرف تین سال کی عمر میں رسنا مہاسرچ مقابلہ سے بریک ملا- زویا بطور چائلڈ آرٹسٹ ، شاپرز اسٹاپ ،  وہرپول ، جیٹ ایئر ویز ، پی ایس پی او فین جیسے ٹی وی کے دیگر اشتہارات میں بھی نظر آئیں-

 

 

 

 

اداکارہ زویا افروز فیمینا مس انڈیا 2013ء کی ٹاپ 5 فائنلسٹ میں شامل رہی-

 

 

 

 

 

سال 2013 میں پونڈز فیمینا مس انڈیا 2013ء کے 50 ویں ایڈیشن میں  زویا افروز مس انڈیا انٹرنیشنل 2013ء کا تاج پہنا۔

Tags:
Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *