Type to search

ٹیکنالوجی

ہواوے وائی 9ایس ہندوستان لانچ، قیمت اور اسپیسیفیکیشن

ہواوے وائی 9ایس

ٹیکنالوجی ڈسک،12مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہواوے نے آخر کار ہندوستان میں اپنا نیا اسمارٹ فون ہواوے وائی 9 ایس لانچ کردیا ہے- یہ مڈ رینج اسمارٹ فون ہے اور حال ہی میں اسے ایمیزون انڈیا پر لسٹ کیا گیا تھا- ہواوے وائی 9ایس کی خاصیت کی بات کریں تو اس میں الٹر فل ویو ڈسپلے ہے- فون کے ساتھ کمپنی نے کئی لانچ آفر بھی دی،ے ہیں-

ہواوے وائی 9ایس کی قیمت
ہواوے وائی 9ایس کو چینی کمپنی نے 20 ہزار روپے سے کم قیمت یعنی 19990 روپے میں لانچ کیا ہے-

فون کو خصوصی طور پر ایمیزون انڈیا پر فروخت کے لیے دستیاب کرایا گیا ہے-

ہینڈ سیٹ کی فروخت 19مئی سے شروع ہوگی، کمپنی لانچ آفر کے تحت فون پر 1000 روپے ایمیزون پے کیش بیک اور 9 مہینے کے لیے نو کاسٹ ای ایم آئی آفر کررہی ہے-

اسکے علاوہ 1500 روپے کا ایکسچینج آفر بھی ہے- فون مڈ نائٹ بلیک اور کرسٹل کلر میں ملے گا-

ہواوے وائی 9ایس اسپیسیفیکیشن اور فیچرس
ہواوے کے اس اسمارٹ فون میں 6٫59 انچ ایل سی ڈی 2340 – 1080پکسل الٹرا ، ڈسپلے، ہے- پتلے بیزل والے اس فون میں شاندار ویوینگ تجربہ ملنے کا دعوی کیا گیا ہے-

بات کریں کیمرے کی تو ہواوے وائی 9 ایس میں ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ ہے، فون میں 48 میگا پکسل پرائمری 8 میگا پکسل الٹرا وائڈ اینگل اور 2 میگا پکسل ڈپتھ کیمرا دیا گیا ہے-

ہینڈ سیٹ میں سیلفی کے لیے 16 میگا پکسل فرنٹ پاپ کیمرا ہے- اندھیرے میں بہتر کوالٹی کے لیے فون میں نائٹ موڈ فیچر ملتا ہے-

Tags:

You Might also Like