Type to search

ٹیکنالوجی

ہواوے نے لانچ کیے وائی6پی اور وائی5پی اسمارٹ فون، ٹیبلیٹ میٹ پیڈ بھی لانچ

ہواوے وائی6پی

ٹیکنالوی ڈسک،6مئی( اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چین کی اسمارٹ فون کمپنی ہواوے نے اپنے پراڈکٹ رینج کو بڑھاتے ہوئے دو نئے اسمارٹ فون وائی6پی اور وائی5پی کو لانچ کیا ہے۔ ان دونوں انٹری لیول اسمارٹ فون کے ساتھ ہی ہواوے کے نئے ٹیبلیٹ میٹ پیڈ ٹی 8 کی بھی انٹری ہوئی ہے۔

ہواوے وائی6پی اسپیسیفیکیشن میں واٹرڈراپ نوچ ڈیزائن کے ساتھ 6.3انچ کا ایچ ڈی + ڈسپلے دیا گیا ہے۔ فون بنا گوگل سرویس کے اینڈروئیڈ 10 پر بیسڈ کمپنی ای ایم یو آئی 10.1 آپریٹینگ سسٹم پر کام کرتا ہے۔ 3 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل اسٹوریج کے ساتھ آنے والے اس اسمارٹ فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 22 پروسیسر دیا گیا ہے۔ ضرورت پڑنے پر فون کی میموری کو مائیکرو ایسڈی کارڈ سے بھی بڑھایا جاسکتا ہے۔

فوٹوگرافی کے لئے اس فون میں ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ اس میں 13 میگا پکسل کا پرائمری کیمرا کے ساتھ 5 میگا پکسل کا وائیڈ اینگل لینس اور 2 میگا پکسل کا ڈپتھ سینسر دیا گیا ہے۔ فون کا پاور دینے کے لیے اس میں 5000ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔

ہواوے میٹ پیڈ ٹی 8 کے اسپیسیفیکیشن
ہواوے کا یہ میٹ پیڈ 8 انچ ڈسپلے کا ڈسپلے کے ساتھ آتا ہے۔ ڈسپلے کا ریزولیشن 1280۔800 پکسلز ہے۔ ٹیبلیٹ میں 5 میگا پکسل کا پرائمری اور 8 میگا پکسل کا سیکنڈری کیمرا دیا گیا ہے۔ اس کیمرے سے ویڈیو کالنگ بھی کی جاسکتی ہے۔ ڈیوائس میں 2جی بی ریم کے ساتھ 16جی بی ۔ 32 جی بی کا انٹرنل اسٹوریج آپشن دیا گیا ہے، ای ایم یو آئی 10.1 او ایس پر چلنے والے اس ٹیبلیٹ میں میڈیا ٹیک ایم ٹی کے 8768 پروسیسر لگا ہے۔ اس ٹیبلیٹ می 5100ایم اے ایچ کی بیٹری ملے گی۔

بتادیں کہ یہ ڈیوائس کو ابھی رومانیہ میں لانچ کیا گیا ہے۔ ہندوستان میں یہ ڈیوائس کب تک لانچ ہونگے اس بارے میں کمپنی کی طرف سے کوئی معلومات نہیں دی گئی ہے۔

Tags:

You Might also Like