Type to search

ٹیکنالوجی

ہواوے کا نیا فولڈ ایبل فون، کیمرا میں ہوگا خاص فیچر

ہواوے فولڈ ایبل

ٹیکنالوجی ڈسک،29اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فولڈ ایبل اسمارٹ فون کا جنون تیزی سے بڑھ رہا ہے چین کی ٹیک کمپنی ہواوے دنیا کی کچھ ان کمپنیوں میں تھی جنہوں نے سب سے پہلے فولڈ ایبل اسمارٹ فون کو لانچ کیا۔

ہواوے نے اب تک اپنے دو فولڈ ایبل اسمارٹ فون میٹ ایکس اور میٹ ایکس ایس کو لانچ کیا ہے اور اب نئے کی تیاری میں ہے کہ کمپنی اس بار جو فولڈ ایبل فون لانچ کرئے گی، وہ زوم لینس کے ساتھ آئے گا۔

پچھلے سال کمپنی نے چین میں ایک پیٹنٹ فائل کیا تھا جسکی اسے منظوری مل گئی تھی۔ پیٹنٹ میں 16 رنگین تصویروں کو دیکھا جاسکتا تھا۔ پیٹنٹ میں دیکھائے گئے ڈیوائس کا ڈیزائن موجودہ میٹ ڈیوائس سے کافی ملتا ہے۔

فوٹو کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ آنے والے میٹ ڈیوائس ان فولڈ ہوکر ایک بڑے ٹیب لیٹ کے سائز کا ہوجاتا ہے۔ یہ ڈیوائس گیلکسی فولڈ کی طرح ہی اندر کی طرف موڑتا ہے۔ حالانکہ اس میں فرنٹ کیمرا کہی نظر آرہا ہے کیونکہ اس کے فرنٹ پینل کے ذیادہ تر حصے میں ڈسپلے ہی ہے۔

بیک پینل کی بات کریں تو ہواوے کے پچھلے جنریشن والے میٹ سیریز اور گیلکسی فولڈ سے یہ کافی الگ ہے۔ پیٹنٹ کرائے گئے نئے میٹ فولڈ ایبل اسمارٹ فون میں میٹ ایکس ایس کی طرح کواڈ ریئر کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔حالانکہ اس میں آپ کو زوم لینس بھی ملے گا۔ کیمرا سینسر چھوٹے سکنڈری ڈسپلے کے بغل میں موجود ہے۔

Tags:

You Might also Like