Type to search

ٹیکنالوجی

لانچ ہوا ہواوے پی 40 فون، سی ایم او ایس سینسر کے ساتھ

ہواوے پی 40

ٹیکنالوجی ڈسک،28مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے درمیان بھی کمپنیاں آپ کے لیے نئے اسمارٹ فون لا رہی ہے۔ ہواوے نے اپنے نئے پی سیریز کے فون بازار میں اتارے ہیں۔ کمپنی زبردست ڈیزائن اور گراؤنڈ۔بریکینگ کیمرے والے ہواوے کمپنی کا پی40 پرو پلس، کمپنی کے پی 40 پرو اور ہواوے کمپنی کا پی 40 فلیگ شپ اسمارٹ فونس سے پردہ اٹھایا ہے۔ ہواوے پی پرو ایم پی الٹرا ویژن لائکا کواڈ کیمرے اور ایک ہواوے الٹرا ویژن سینسر سے لیس ہے۔ یہ 1/1.28 انچ کے سی ایم او ایس والا سینسر ہے، جسے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہے۔ یہ سابق کے ہواوے ڈیوائس کے مقابلے میں ذیادہ لائٹ کو کیپچر کرسکتا ہے۔اسکی وجہ سے یوزرس کو لو لائٹ میں بھی پرفیکٹ شاٹس ملتے ہیں۔

ہواوے کمپنی کے پی 40 میں 40 ایم پی الٹر۔وائڈ سین کیمرے لگائے گئے ہیں۔ جنکی لمبائی 18 ایم ایم ہے اور یہ 1/1.54 انچ کے سینسر کو سپورٹ کرتے ہیں۔ انکی مدد سے 3:2 تناسب کے ذریعہ یوزرس 4 کے کوالٹی کے ویڈیو کو ریکارڈ کرسکتے ہیں۔ 32 ایم پی سیلفی اور ایک ڈیپتھ کیمرے کے ساتھ کمال کی سیلفی لینے میں اچھا ہے۔

Tags:

You Might also Like