Type to search

ٹیکنالوجی

ہواوے 6 ستمبر کو لانچ کرے گا کیرین 990 چپ سیٹ

نئی دہلی،25اگسٹ(اردوپوسٹ) چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہواواے نے تصدیق کی ہے کہ اسکے جدید ان۔ہاؤس کیرین 990 چپ سیٹ کو وہ اپنے 6 ستمبر کے پروگرام میں لانچ کرے گی۔ نیوز پورٹل جی ایس ایم ایرینا کی جمعہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ کیرین 990 کی تعمیر ٹی ایس ایم سی کے 7 این ایم ای یو وی عمل پر ہوگا جو 20 فیصد زیادہ ٹرانجسٹر کثافت فراہم کرے گا اور بدلے میں توانائی کی کارکردگی بڑھائے گا۔
کمپنی نے آفیشل طور پر ہواوے کیرین 990 وارم اپ ٹیچر ویڈیو یوٹیوب پر ڈالا ہے۔ جس میں چیپ سیٹ کی معلومات دی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ یہ 5جی صلاحیتوں سے لیس ہوگا۔

Tags: