Type to search

ٹیکنالوجی

ہواوے کی کیمرے والی خاص چلڈرنس واچ، 8 جی بی کا اسٹوریج

ہواوے چلڈرنس واچ

ٹیکنالوجی ڈسک،25اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہواوے چلڈرنس واچ لانچ کی ہے۔ سال 2016 میں بچوں کے لیے اپنی پہلی اسمارٹ واچ لانچ کی تھی۔ اسکے بعد ہواوے شاندار فیچرس اور بہتر ڈیزائن اسٹائل والی اسمارٹ واچ لگاتار لاتی رہی ہے۔

کمپنی نے اب ہواوے چلڈرنس واچ 3 پرو سپر ورژن لانچ کی ہے۔ بچوں کی اس گھڑی میں کیمرا بھی دیا گیا ہے۔ بچوں کے لیے ہواوے کی یہ گھڑی اے آئی سیکیورٹی پوزیشیننگ سمیت کئی نئے فنکشن اور اپ گریڈ میموری کنفیگریشن کے ساتھ آئی ہے۔ ہواوے کی اس گھڑی میں 1جی بی کی ریم اور 8جی بی کا اسٹوریج دیا گیا ہے۔ جو کہ کئی انٹری لیول اسمارٹ فون کے برابر ہے۔

سیکیورٹی اور میموری اپ گریڈ کے علاوہ ہواوے چلڈرنس واچ 3 پرو سپر ویڈیو کال فنکشن کے ساتھ آئی ہے۔ ہواوے کی اس اسمارٹ واچ میں 5 میگا پکسل کا ایچ ڈی کیمرا دیا گیا ہے۔ جو کہ ایچ ڈی ویڈیو کالس کو سپورٹ کرتا ہے۔

اس اسمارٹ واچ میں شور۔شرابا والی جگہ پر بھی آسانی سے کال لیا جاسکتا ہے۔ ہواوے چلڈرنس واچ 3پرو سپر میں ہائی پرفارمنس اسپیکرس، ہائی ویلیوم ، اچھی ساؤنڈ کوالٹی اور بہترین ساؤنڈ پک اپ الگورتھم دیئے گئے ہیں۔ ساتھ ہی بچوں کو کال اٹھانے وقت ذیادہ دیر تک اپنے ہاتھ اوپر کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔

ہواوے نے سال 2016 میں بچوں کے لیے اپنی پہلی اسمارٹ واچ لانچ کی تھی۔ اسکے بعد ہواوے شاندار فیچرس اور بہتر ڈیزائن اسٹائل والی اسمارٹ واچ لگاتار لاتی رہی ہے۔

ہواوے چلڈرنس واچ 3پرو سپر اسمارٹ واچ 4جی فل نیٹ کام کو سپورٹ کرتی ہے۔ یہ دنیا بھر میں 200 سے ذیادہ آپریٹر نیٹ ورکس کو کور کرتی ہے۔ اس گھڑی میں 5 موڈ دیئے گئے ہیں اور 15بیڈ انٹرنیٹ کنکشن کافی فاسٹ ہے۔

اسکی سگنل کوالٹی بھی اچھی ہے۔ اسکی کالس کلیئر ہے اور اسے الگ الگ ماحول میں استعمال کرسکتے ہیں۔ اس اسمارٹ واچ میں 9 اے آئی پوزیشینگ دی گئی ہے۔ یہ واچ بالکل اسٹیک لوکیشن ٹریکینگ دیتی ہے۔ کال، پوزیشیننگ اور دوسرے کور فنکشنس کے علاوہ یہ واچ ملٹی ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کو بھی سپورٹ کرتی ہے۔

Tags:

You Might also Like