Type to search

ٹیکنالوجی

ہواوے بینڈ 4 ہندوستان میں ہوا لانچ، قیمت ہے 1999 روپے

ہواوے بینڈ 4

ٹیکنالوجی ڈسک، 24 جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چائنا ٹیک برانڈ ہواوے کی طرف سے کمپنی کے ویریئبل سیگمنٹ میں جمعرات کو نیا ڈیوائس ہواوے بینڈ 4 لانچ کیا گیا ہے- اس فیٹنس ٹریکر کے فنکشنل ڈیزائن میں بلٹ – ان یو ایس بی ان-لائن چارجر دیا گیا ہے- ہواوے کے اس بینڈ میں فیٹنس ٹریکنگ اور ہارٹ ریٹ مانیٹرنگ جیسے فیچرس دیئے گئے ہیں، جو ہواوے کے ملکیتی ٹروسین 3.5 پر بیسڈ ہے- ہواوے نے اس فیٹنس بینڈ کے آنر بینڈ اور ژیوامی ایم آئی بینڈ کی ٹکر میں اتارا ہے-

ہواوے بینڈ 4 میں بلٹ – ان یو ایس بی ان-لائن چارجر دیا گیا ہے- جس سے اسے آسانی سے چارج کیا جاسکتا ہے- کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ڈیوائس سے سنگل چارج پر 9 دن کا بیٹری بیک اپ ملے گا- بڑے کلر ٹچ اسکرین ڈسپلے والے اس فیٹنس بینڈ میں 2.5 ڈی راؤنڈینگ ایج اور اویلی فوبک کوٹنگ والا پینل دیا گیا ہے- جو اسے دیکھانے میں ایک بہترین فیٹنس ٹریکر بناتا ہے-

کسٹمائزیبل ہواوے بینڈ 4 میں 8 بلٹ – ان کلر فل واچ فیس ملتے ہیں اور 66 واچ فیس ہواوے اسٹور پر دستیاب ہے، جنہیں الگ الگ موقعوں پر استعمال کیا جاسکتا ہے، ہواوے فینٹس ٹریکر کی مدد سے نقل و حرکت، ورزش اور ہارٹ ریٹ کو مانیٹر کیا جاسکتا ہے اور یوزرس اپنے لائف اسٹائل کو ٹریک کرسکتے ہیں، اس میں قریب نو ورزش موڈ دیئے گئے ہیں، جن میں آوٹ ڈور رن سے لیکر فری-ٹریننگ تک شامل ہے-

ہواوے کے لیٹسٹ ویریئبل ہواوے بینڈ 4 کی قیمت 1999 روپے رکھی گئی ہے،اس بجٹ فیٹنس ٹریکر سیگمنٹ میں پہلے ہی ژیوامی کا ایم آئی بینڈ اور آنر بینڈ موجود ہے-

Tags:

You Might also Like