Type to search

ٹیکنالوجی

ہمی امیجفٹ جی ٹی ایس اسمارٹ واچ ہندوستان میں لانچ

ٹیکنالوجی ڈسک،30 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ژاومی کے ویریبل برانڈ ہمی نے اپنے امیجفٹ جی ٹی ایس اسمارٹ واچ کو 9999 روپے میں لانچ کیا -ہمی امیجفٹ جی ٹی ایس اسمارٹ واچ کو پہلے اوسیڈیئن بلیک رنگ میں دستیاب کرایا جائے گا- بعد میں اسکے اسٹیل بلیو، لاوا گرے، روز پنک اور دیگر کلر ویرینٹ میں بھی آئیں گے- یہ اسمارٹ واچ کئی ایڈوانس فنکشن کے ساتھ آتا ہے، اسکی بیٹری لائف 14 دنوں تک کی ہے- اس میں 1.65 انچ (348×442 پکسلز) ایمولیڈ ڈسپلے ہے اور یہ کواڈ اسکرین سے لیس ہے- امجیفٹ جی ٹی ایس کی فروخت 13 اکتوبر سے ایمیزون پر شروع ہوگئی ہے-

ہمی امجیفٹ جی ٹی ایس میں میٹل پولیمر بلڈ ہے اور یہ 20ایم ایم کوئیک ریلیز سلیکون سٹراپس کے ساتھ آتا ہے- اس میں 5 اے ٹی ایم واٹر  ریزسٹنس، جی پی ایس، گلوناسس ڈوئل پوزیشن فنکشن ، بلیو ٹوتھ 5.0 اور 24 گھنٹے ہارٹ ریٹ مانیٹرنگ کی سہولت ہے-

Tags:

You Might also Like