Type to search

ٹی وی اور فلم

خلاس گرل ایشا کوپیکر کا بدل گیا لک

ایشا کوپیکر

فلمی ڈسک، 11 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی خلاس گرل ایشا کوپیکر کئی فلموں میں نظر آئی- انہوں نے کئی بڑے اسٹارس کے ساتھ کام کیا- گرل فرینڈ، ایک ویواہ ایسا اور ڈان جیسی فلموں سے انہیں خاص پہچان ملی-

ان دنوں فلموں سے دور وہ اپنی پرسنل لائف میں مصروف ہے، لیکن وہ زبردست رول میں واپسی کریں گی- فلموں کے بجائے وہ او ٹی ٹی پر نظر آئیں گی-

اداکارہ ایشا کوپیکر سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے اور اپنی لیٹسٹ فوٹو ویڈیو فینس کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہے-

فینس بھی انہیں خوب ردعمل دیتے ہیں، لیٹسٹ فوٹو میں ایشا پہلے سے بھی ذیادہ گلیمرس نظر آرہی ہے، ایشا نے کئی فلموں میں کام کیا اور انہیں کافی پسند بھی کیا گیا-

لیکن وہ کبھی ٹاپ اداکارہ کی فہرست میں نہیں رہی، سپورٹنگ رول کے علاوہ کچھ فلموں میں وہ لیڈ رول میں بھی نظر آئی-

اداکارہ ایشا کوپیکر کی پرسنل لائف کی بات کریں تو ایشا کوپیکر کی پیدائش 19 ستمبر 1976 کو مممبئی کے ماہیم میں ہوئی- وہ ایک اداکارہ اور سیاستداں اور ماڈل ہے- وہ ہندی، تامل ، تیلگو ، کنڑ اور مراٹھی فلموں میں اداکاری کرتی ہیں-

ایشا نے اپنے کیریئر کی شروعات ماڈلنگ سے کی ، سال 1995 میں ایشا کوپیکر نے مس انڈیا میں حصہ لیا، جہاں انہوں نے مس ٹیلنٹ کا خطاب جیتا-

سال 1997 میں انہوں نے فلموں میں ڈیبیو کیا، ایشا کی پہلی فلم تھی ایک تھا دل ایک تھی دھڑکن، وہ سال 2000 میں آئی فلم فضا میں کرشمہ کپور اور ریتیک روشن کے ساتھ نظر آئی- اسکے بعد پرکاش جھا کی فلم راہل میں انکا آئٹم نمبر دیکھا-

شروعات میں ایشا کو ایک ہندی فلم کے لیے سائن کیا گیا لیکن یہ بند ہوگئی، اسکے بعد انہوں نے 1998 میں تلگو فلم چندرلیکھا سے فلمی ڈیبیو کیا،

اسکے بعد انہوں نے قیامت ، دل کا رشتہ، کمپنی، ایک ویوا ایسا بھی، آمدنی اٹھنی خرچہ روپیہ، جیسے فلموں میں کام کیا-

بہت کم لوگوں کو یہ بات معلوم ہوگی کہ ایشا کوپیکار تائیکوانڈو میں بلیک بیلٹ ہے، کئی بار وہ اپنے ٹیلنٹ کو لوگوں کے سامنے پیش بھی کرچکی ہے-

Tags:

You Might also Like